• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ، سینسیکس ۸۰؍ہزار پوائنٹس کے پار

Updated: July 03, 2024, 3:55 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

عالمی سطح سے ملنے والے مثبت اشاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر عام مانسون کی امید اور حکومت کی طرف سے اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کئے جانے کی امید میں زبردست خریداری کے زور پر آج اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سینسیکس ۸۰؍ ہزار پوائنٹس اور نفٹی ۲۴۳۰۰؍پوائنٹس کے پار پہنچ گیا۔

Stock Market. Photo: INN
اسٹاک مارکیٹ۔ تصویر : آئی این این

عالمی سطح سے ملنے والے مثبت اشاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر عام مانسون کی امید اور حکومت کی طرف سے اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کئے جانے کی امید میں زبردست خریداری کے زور پر آج اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سینسیکس ۸۰؍ ہزار پوائنٹس اور نفٹی ۲۴۳۰۰؍پوائنٹس کے پار پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا ۳۰؍ حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس بدھ کو ۵۷۲ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی بار ۷۷ء۸۰۰۱۳ پوائنٹس پرکھلا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی۳۰ء۱۵۴ پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ ۷۵ء۲۴۹۱پوائنٹس پر کھلا۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل، مغربی کنارے میں ۶؍ ہزار غیرقانونی مکانوں کی تعمیر کو منظوری دے سکتا ہے: پیس ناؤ

سیشن کے دوران سینسیکس ۸۰۰۷۴ء۳ پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی پرافٹ بکنگ کی وجہ سے، یہ ۹۵ء۷۹۷۵۴ پوائنٹس کی کم ترین سطح پر گر گیا۔ فی الحال یہ ۰۲ء۷۹۹۵۵وائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
این ایس ای کا نفٹی سیشن کے دوران۲۵ء۲۴۳۰۷ پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد شروع ہونے والی فروخت کی وجہ سے یہ۱۰ء۲۴۲۰۷ پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا لیکن اب یہ ۱۰ء۲۴۲۷۴پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK