• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش سرحد پر پرتشدد جھڑپ میں پتھراؤ، بی ایس ایف جوان شدید زخمی

Updated: January 22, 2025, 4:00 PM IST | New Delhi

کوچ بہار میں نارائن گنج سرحدی چوکی پر گشت کے دوران بنگلہ دیشی اسمگلروں کے پتھراؤ کے بعد ایک بی ایس ایف جوان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور اسے بروقت علاج کیلئے بی ایس ایف اسپتال لے جایا گیا۔

BSF personnel can be seen deployed along the Bangladeshi border. Photo: INN
بنگلہ دیشی سرحد پر بی ایس ایف کے جوانوں کو تعینات دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تلخ تعلقات کے درمیان سرحد پر بھی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ کوچ بہار میں نارائن گنج سرحدی چوکی پر گشت کے دوران بنگلہ دیشی اسمگلروں کے پتھراؤ کے بعد ایک بی ایس ایف جوان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ یہ واقعہ۲۰؍جنوری کو پیش آیا جب بنگلہ دیشی اسمگلروں نے ہندوستانی فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔ ’ ٹیلی گراف ‘پر شائع خبر کے مطابق درحقیقت، ہندوستان-بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے چوکس سپاہیوں نے بنگلہ دیش کی سرحد پر باڑ کے قریب بڑی تعداد میں شرپسندوں کی مشتبہ سرگرمی دیکھی۔ ان افراد نے غیر قانونی اور جان بوجھ کر بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کی تھی اور اپنے ہندوستانی ساتھیوں کی مدد سے ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے:معروف شاعر و ادیب تابش مہدی کا ۷۴؍سال کی عمر میں انتقال، اردو حلقہ سوگوار

چوکس بی ایس ایف جوانوں نے انہیں چیلنج کیا کہ وہ اپنی غیر قانونی سرگرمیاں بند کر دیں اور بنگلہ دیشی علاقے میں واپس چلے جائیں۔ تاہم بنگلہ دیشی شرپسندوں نے بار بار کی زبانی وارننگ کو نظر انداز کیا۔ اسمگلروں نے بی ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان پر پتھراؤ شروع کردیا۔ واضح رہے کہ اسمگلروں کا جارحانہ رویہ دیکھنے میں آیا۔ بنگلہ دیشی شرپسندوں کے پتھراؤ کی وجہ سے بی ایس ایف کے ایک جوان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور اسے بروقت علاج کیلئے بی ایس ایف اسپتال لے جایا گیا۔ جوان کے شدید زخمی ہونے کے باوجود، بی ایس ایف نے انتہائی تحمل اور انسانی جان کے احترام کا مظاہرہ کیا اور اسمگلروں کو روکنے اور منتشر کرنے کیلئے صرف غیر مہلک اقدامات کا استعمال کیا۔ 
بی ایس ایف کے جوانوں نے صورتحال کو ہوشیاری سے سنبھالا اور ایک بار پھر سرحد پار سے اسمگلروں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ علاقے کی تلاشی کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے ممنوعہ اشیاء کی۵۰؍ بوتلیں ضبط کیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK