Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

جنوبی امریکی ریاستوں میں طوفان، ۱۵؍افراد ہلاک

Updated: May 28, 2024, 10:23 AM IST | Agency | San Francisco

ٹیکساس میں۲؍سو سے زائد مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ ۔ ۳؍ لاکھ سے زیادہ گھر بجلی سے محروم۔

Tornadoes devastate Texas. Photo: AP/PTI
ٹیکساس میں طوفان کے نتیجے میں تباہی۔ تصویر :اےپی/ پی ٹی آئی

جنوبی امریکی ریاستوں ٹیکساس، آرکنساس، اوکلاہوما اور کینٹکی میں شدید طوفان اور بگولوں کی وجہ سے کم از کم۱۵؍افراد کی موت ہو گئی ہے۔ 
 ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا کہ ان کی ریاست میں ۷؍ افراد ہلاک اورسو سے زائد زخمی ہوگئے۔ کک کاؤنٹی میں سڑک کے کنارے ایک اسٹاپ اور گھر کو نقصان پہنچا۔ 

یہ بھی پڑھئے: رفح پراسرائیل کی بمباری، ۴۵؍ افراد شہید

انہوں نے بتایا کہ۲؍سو سے زائد مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ۱۲۰؍ بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ ٹیکساس، آرکنساس اور کینٹکی میں ۳؍ لاکھ سے زیادہ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق آرکنساس میں طوفان سے کم از کم ۵؍ افراد ہلاک ہو گئے۔ 
 مائیز کاؤنٹی کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ ریاست اوکلاہوما کے شمال مشرقی حصے میں طوفانی بگولے کے ٹکرانے کے بعد مائیز کاؤنٹی میں کم از کم ۲؍ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے کہا کہ لوئس ول میں ایک شخص کی موت ہوئی۔ 
 نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا ہے کہ طوفان پیر کو وسط مسیسیپی، اوہائیو اور ٹینیسی کے کچھ حصوں میں مشرق کی طرف بڑھنے کا امکان ہےاوراس سے مزید تباہی ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK