• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

طلبہ کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ نہیں کیا جاسکتا : بامبے ہائی کورٹ

Updated: July 06, 2024, 1:57 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

عدالت نے ناقص کھانا سپلائی کرنے پر ادارے کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کے انتظامیہ کےفیصلے کو درست قرار دیا۔

Decision in favor of students. Photo: INN
طلبہ کے حق میں فیصلہ۔ تصویر : آئی این این

میرابھائندر کارپوریشن کی اسکولوں کو مڈڈے میل سپلائی کرنے کا ٹھیکہ لینے والے ادارے کا ناقص کھانا سپلائی کرنے کی پاداش میں معاہدہ ختم کردیا گیا تھا۔ اس کے خلاف ادارےنے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ہائی کورٹ کی دورکنیبنچ نےعرضداشت گزارکی اپیل اوربی ایم سی کے فیصلہ کا جائزہ لینے کے بعد شہری انتظامیہ کے فیصلہ کو صحیح قرار دیتے ہوئے درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ 
 اوم شکتی مہیلا سیوا شاہکاہاری سنستھا نے بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ کے جسٹس ایم ایس سونک اور جسٹس کمال کاتھا کے روبرو میرابھائندر رمیونسپل کارپوریشن کے ذریعہ مڈے میل کاٹھیکہ منسوخ کرنے کے فیصلہ کیخلاف عرضداشت داخل کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:ملازمت کاجھانسہ دے کر لوٹنے والے۴؍ ملزمین کو ضمانت

عرضداشت کے  ذریعہ کورٹ کو بتایا کہ شہری انتظامیہ نے ٹھیکہ منسوخ کرنے سے قبل کوئی نوٹس نہیں دیا تھا۔ انہوں نے کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ وہ بی ایم سی کی ۱۲؍ اسکولوں میں مڈے میل کے تحت بچوں کو کھانا سپلائی کرتے ہیں۔ وہیں شہری انتظامیہ نے کورٹ کو بتایا کہ مذکورہ بالا تنظیم کے خلاف طلبہ کو بارہا ناقص کھانا فراہم کرنے کی شکایت موصول ہوتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال سنستھا نے بچوں کو جو کھانا فراہم کیا تھا، ان میں میں ۲۳؍ طلبہ کے کھانے سے کیڑا برآمد ہوا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے تنظیم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معاہدہ ختم کر دیا ۔ اس پر کورٹ نے شہری انتظامیہ کےجوازکودرست قراردیا اوردرخواست گزاروں کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ طلبہ کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ شہری انتظامیہ کا فیصلہ نہ صرف درست ہے بلکہ قابل ستائش ہے۔ ‘‘ عدالت نے طلبہ کی حفاظت کیلئے اسے ضروری قرار دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK