سوڈان کی ریاست نیل کے چھوٹے قصبے میں بارش کے سبب کئی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ ۹؍ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خیال رہے کہ افریقی ملک میں جنگ کی وجہ سے حالات پہلے ہی کافی تباہ کن ہیں۔
EPAPER
Updated: August 06, 2024, 10:12 PM IST | Alfashir
سوڈان کی ریاست نیل کے چھوٹے قصبے میں بارش کے سبب کئی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ ۹؍ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خیال رہے کہ افریقی ملک میں جنگ کی وجہ سے حالات پہلے ہی کافی تباہ کن ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مشرقی سوڈان میں موسلادھار بارش کے درمیان عمارتیں گرنے کی وجہ سے ۹؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ سوڈان میں گزشتہ سال سے جنگ جاری ہے۔ سوڈان کی ریاست نیل کے چھوٹے قصبے کے ایک اسپتال کے ملازم ابوحماد نے بتایاکہ موسلادھار بارش کے نتیجے میں گھروں کے منہدم ہونے کے سبب ۹؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اسپتال میں زخمی افراد علاج کیلئے آرہے ہیں۔ ہر سال باش میں نیل پر چوٹی کا بہاؤ شدید بارش کے ساتھ ہوتا ہےجس کے نتیجے میں گھر ، بنیادے ڈھانچے تباہ ہو جاتے ہیں اور پانی کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کے سبب براہ راست اور بالواسطہ شہری ہلاک ہوتے ہیں۔
ابوحماد نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو ٹیلی فون کے ذریعے بتایا کہ ’’بھاری بارش کی وجہ سے زیادہ تر گھر اور بازار میں زیادہ تر دکانیں منہدم ہو جاتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے سوڈان پورٹ پر سیلاب کے نتیجے میں ۵؍ افراد جاں بحق ہئوے تھے۔ امدادی گروپوں نے متعدد مرتبہ انسانی امداد کی رسائی، جس میں جنگ کی وجہ سے اہم رکاوٹ پیدا ہوئی ہے، میں بارش کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں رسائی مشکل ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ (یو این) کے مطابق سوڈان اپریل ۲۰۲۳ء میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جنگ کے بعد دنیا کے بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ سوڈان میں ۵ء۱۰؍ ملین افراد کوزبردستی نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔