• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نتیش رانے کا اشتعال انگیز پوسٹ: ’’سدھی ونائیک مندر پر وقف بورڈ نے دعویٰ پیش کیا‘‘

Updated: November 21, 2024, 5:21 PM IST | Mumbai

گزشتہ شام مہاراشٹر میں ایکس پر پوسٹ کیا گیا کہ وقف بورڈ نے سدھی ونائیک مندر کی زمین پر دعویٰ پیش کیا ہے۔ اس پوسٹ کو متعدد ہندوتوا گروپوں نے شیئر کیا۔ اس فیک نیوز کو فروغ دینے والوں میں بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے بھی شامل ہے۔ متنازع پوسٹس کی تمام تصاویر میں مراٹھی کے معروف اخبار ’’سکال‘‘ کا لوگو اور ٹیمپلیٹ استعمال کیا گیا ہے۔ تاہم، سکال اور مندر کے خزانچی پون ترپاٹھی نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

گزشتہ شام مہاراشٹر میں ایکس پر پوسٹ کیا گیا کہ وقف بورڈ نے سدھی ونائیک مندر کی زمین پر دعویٰ پیش کیا ہے۔ اس پوسٹ کو متعدد ہندوتوا گروپوں نے شیئر کیا جن میں بی جے پی کے قانون سازوں کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ بی جے پی کے لیڈر نتیش رانے بھی اس فیک نیوز کو فروغ دینے میں شامل ہیں۔ اس نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’وقف بورڈ نے سدھی ونائیک مندر کی زمین پر دعویٰ پیش کیا ہے۔ اسی لئے کسی کو بھی یو بی ٹی اور کانگریس کو ووٹ نہیں دینا چاہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: آج پولنگ، ووٹوں کے انتشار کا خطرہ، آزاد امیدوار اور چھوٹی پارٹیاں کھیل بگاڑ سکتی ہیں

اسی طرح کا سب سے پہلا پوسٹ ۱۸؍ نومبر کو ایکس پر کیا گیا تھا۔ ہندوتوا گروپوں کی جانب سے شیئر کی گئی یہ پوسٹس تیزی سے وائرل ہوگئی ہیں جسے ملین سے زائد صارفین نے دیکھا ہے۔ سنہا، جوایکس پر اپنی نفرت انگیز تقریروں کیلئے جانا جاتا ہے، نے پوسٹ کیا کہ ’’یہ لوگ ہاتھوں سے چھوٹ رہے ہیں۔ انہیں روکنے کی ضرورت ہے۔‘‘ دوسرے ٹویٹ میں بی جے پی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ’’وقف بورڈ کی جانب سے سدھی ونائیک مندر کی سرزمین پر دعویٰ‘‘ کے معاملے کوفروغ دے۔‘‘

نتیش رانے کی پوسٹ۔ تصویر: ایکس

فیکٹ چیک
اس ضمن میں اس طرح کی کئی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے سکال نے تصدیق کی کہ انہوں نے اس طرح کا کوئی مواد شائع نہیں کیا ہے۔ سکال نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’حال ہی میں سکال کے نام پر ’’وقف بورڈ نے سدھی ونائیک کی سرزمین پر دعویٰ کیا ہے‘‘ کا پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہورہا ہے۔ تاہم، سکال نے اس طرح کا کوئی مواد شائع نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی کروز کمپنی نے ٹرمپ دور سےفرار کیلئے امریکیوں کو چار سالہ سفر کی پیشکش کی

سوشل میڈیا پر کچھ افراد فتنہ پھیلانے کیلئے ہمارا لوگو استعمال کر رہے ہیں۔‘‘علاوہ ازیں پون تریپاٹھی، جو سدھی ونائیک مندر میں خزانے کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور بی جے پی کی ممبئی یونٹ کے نائب صدر ہیں، نے بھی ویڈیو کے ذریعے ایک بیان جاری کیا ہے اور ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔ پون تریپاٹھی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’شری سدھی ونائیک مندر فخر اور شان کی علامت ہے۔دنیا بھر میں بسنے والے تمام سناتنیوں میں اس کی بے پناہ عقیدت ہے۔ اسی لئے کوئی بھی بورڈ یا ادارہ مندر کی سرزمین پر دعویٰ نہیں کر سکتا۔ یہ مندر بھگوان گنیش کے عقید مندوں کا ہے اور ہمیشہ انہی کا رہے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK