• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سوڈان: جنگ کے آغاز سے اب تک ۱۰؍ ملین افراد بے گھر ہوچکے ہیں: آئی او ایم

Updated: July 17, 2024, 11:18 PM IST | Khartoum

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سوڈان میں گزشتہ سال اپریل میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک ۱۰؍ ملین سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ مشرقی افریقی ملک میں ۵۰؍ ملین سے زائد آبادی غذائی بحران اور انسانی امداد کی شدید قلت کا سامنا کررہی ہے۔

Civilians in Sudan are struggling due to RSF atrocities. Photo: X
آر ایس ایف کے مظالم کے سبب سوڈان میں شہری پریشانیوں سے جوجھ رہے ہیں۔تصویر: ایکس

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے کہا کہ سوڈان میں گزشتہ سال اپریل میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک ۱۰؍ ملین سے زائد شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افریقی ملک میں جنگ کے نتیجے میں ۵۰؍ ملین سے زائد آبادی غذائی بحران اور انسانی امداد شدید قلت کا سامنا کر رہی ہے۔ آئی او ایم نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ سوڈان میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک ۲ء۲؍ ملین افراد دوسرے ممالک میں نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ ۸ء۷؍ ملین افراد نے ملک میں مختلف مقامات پر پناہ لی ہے۔ 

ملک میں گزشتہ جنگوں کے نتیجے میں ۸ء۲؍ ملین افراد پہلے ہی بے گھر ہو چکے تھے۔ خیال رہے کہ ۲۰۲۳ءمیں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں شروع ہونے والی یہ جنگ تیز رفتاری سے دارفور اور دیگر علاقوں میں پھیل گئی تھی۔ یو این کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سوڈان کے دارفور میں بڑے پیمانے پر شہری بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے قومی ڈائریکٹر ڈاکٹر شبلے ساہبانی نے دارفور میں پناہ گزین علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ میں نے وہاں جتنے بھی افراد سے ملاقات کی ، سب بھوک کی وجہ سے اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ آئی او ایم کے مطابق آر ایس ایف کے ملک کے جنوب مشرقی حصے میں پہنچےکی وجہ سے ایک لاکھ ۵۰؍ ہزار افراد نے سوڈان کی ریاست سینر سے نقل مکانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بہار: محرم کے جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے کیلئے ۳؍ افراد حراست میں

ریاست کے چھوٹے قصبوں اور گاؤں میں آر ایس ایف کے چھاپوں کے بعد متعدد افراد نے دوسری اور تیسری مرتبہ نقل مکانی کی ہے۔ تاہم، آر ایس ایف نے شہریوں کو نقصان پہنچانے کے تمام الزامات کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔۶؍ لاکھ ۶۸؍ ہزار افراد نے سوڈان کے قصبے القضارف میں پناہ لی ہے جہاں شیلٹرز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بارش میں پریشانیوں کا سامنا ہےاور آر ایس ایف نے وہاں بھی اپنی دراندازی شروع کی ہے۔خیال رہے کہ ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے گزشتہ ہفتے ۴۰؍ ہزار ایتھوپیائیوں کیلئے القضارف میں آر ایس ایف کی رسائی کے خطرے سے متنبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK