سوڈان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جنگ زدہ افریقی ملک کی ۵؍ ریاستوں میں ڈینگی کے ۲؍ ہزار ۵۲۰؍ معاملات درج کئے گئے ہیں اور۱۳؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ سوڈان میں ہیضہ کی وباء بھی پھیل رہی ہے۔
EPAPER
Updated: October 18, 2024, 4:23 PM IST | Khartoum
سوڈان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جنگ زدہ افریقی ملک کی ۵؍ ریاستوں میں ڈینگی کے ۲؍ ہزار ۵۲۰؍ معاملات درج کئے گئے ہیں اور۱۳؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ سوڈان میں ہیضہ کی وباء بھی پھیل رہی ہے۔
سوڈان کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنگ زدہ افریقی کی پانچ ریاستوں میں ڈینگی کے ۲؍ہزار ۵۲۰؍ معاملات درج کئے گئے ہیں جن میں سے ۱۳؍ افراد کی موت ہوئی ہوئی ہے۔ ڈینگی کا انفیکشن خرطوم، شمالی كردفان،القضارف، سناراور کسالا میں پھیل رہاہے۔ وزارت نے جمعرات کو جاری کئے گئے بیان میں اس وباء کو ختم کرنے کیلئے مہم کا آغاز کرنے پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’غزہ میں اسرائیلی فوج نےبچوں کو نشانہ بنایا‘‘
خیال رہے کہ ڈینگی ایک وائرل انفیکشن ہے جو مچھر کے کانٹنے سے ہوتا ہے۔ متاثرین میں اکثریت میں ڈینگی کی علامات نہیں پائی گئی ہیں جبکہ متعدد افرادمیں بخار، سردور، پیٹ میں درد، متلی، جلد میں خارش اور بلڈ پریش کی کمی اور سانس لینے جیسے عوامل پائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ متعدد معاملات زیادہ بخار آنے کے سبب ڈینگی کے نتیجے میں موت بھی ہوسکتی ہے۔ سوڈان میں اپریل ۲۰۲۳ء میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جنگ کی شروعات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً ۲؍ ہزار افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کروڑوں بے گھر ہوئے ہیں۔ یو این کے مطابق سوڈان میں ۱۰؍ ملین سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں جن میں ۲؍ ملین سےزائد افراد نے بیرون ملک ہجرت کی ہے۔ اسی ہفتے یو این کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ سوڈان میں اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ۲۵؍ ہزار افراد نے بیرون ملک چاڈ میں پناہ لی ہے۔