• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

موسم گرما: سری نگر ایئرپورٹ پر سیاحوں کی بھیڑ، یومیہ ۹۴؍ پروازیں

Updated: May 25, 2024, 9:08 PM IST | Srinagar

ہندوستان میں بڑھتے درجہ حرارت کے سبب کشمیر کی پروازوں کی یومیہ تعداد ۹۴؍ ہوگئی ہے۔ سری نگر ایئرپورٹ پر سیاحوں کا ازدحام ہے۔ کشمیر انتظامیہ سیاحوں کو بہتر تجربہ سے ہمکنار کرنے کیلئے جنگی پیمانے پر کام کررہی ہے۔

Srinagar Airport. Photo: INN
سری نگر ایئرپورٹ۔ تصویر: آئی این این

گڈ مارننگ کشمیر کی ایک رپورٹ کے مطابق موسم گرما کے پیش نظر وادی میں سیاحوں کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔ سری نگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یومیہ ۹۴؍ پروازیں لینڈ ہورہی ہیں۔ ممبئی اور دہلی کے سیاحوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ سری نگر ایئرپورٹ اور وادی کشمیر میں سیاحوں کا ازدحام ہے۔  اس ضمن میں  سیاحتی صنعت کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ’’ہندوستان میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جس کے پیش نظر شہری ملک کے ٹھنڈے اور صحت افزاء مقامات کا رُخ کررہے ہیں۔ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد سری نگر (کشمیر) کا دورہ کررہی ہے۔ اس ضمن میں ٹریول ایجنسیوں نے کہا ہے کہ ان کے ہاں انکوائری کافی بڑھ گئی ہے جبکہ کئی سیاح بکنگ بھی کررہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ممبئی: ۳۰؍ مئی سے ۵؍ فیصد کٹوتی، بی ایم سی کی شہریوں سے پانی کی بچت کی اپیل

سیاحتی صنعت کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ گرمی کے سبب نمایاں تبدیلی آئی ہے اور امید ہے کہ اس سال سیاحوں کی تعداد پچھلے ریکارڈ کو توڑ دے گی۔ خاص طور پر وادی کشمیر میں۔ اس موسم گرما میں سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔گڈ مارننگ کشمیر کی ایک رپورٹ کے مطابق  سری نگر کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا ڈیٹا بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایئرپورٹ یومیہ ۸؍ ہزار سے زیادہ مسافروں کو ہینڈل کرتا ہے مگر گرما میں تعداد میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ سرما کی ۷۰؍ پروازوں کے مقابلے میں گرما میں یہ تعداد یومیہ ۹۴؍ ہوجاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK