کامیڈین سنیل پال اور اداکار مشتاق خان کے اغوا معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمین کے خلاف غیر ضمانی وارنٹ جاری کیا ہے اور ایس پی کی طرف سے ملزمین پر ۲۵؍- ۲۵؍ ہزار روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 22, 2024, 3:06 PM IST | New Delhi
کامیڈین سنیل پال اور اداکار مشتاق خان کے اغوا معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمین کے خلاف غیر ضمانی وارنٹ جاری کیا ہے اور ایس پی کی طرف سے ملزمین پر ۲۵؍- ۲۵؍ ہزار روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
کامیڈین سنیل پال اور اداکار مشتاق خان کے اغوا معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اس معاملے میں ملزم لوی پال، انکت پہاڑی اور شیوم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ (این بی ڈبلیو) جاری کیا گیا ہے۔ ایک عرضی پر عدالت نے یہ حکم دیا۔ تینوں ملزمین پر ایس پی کی طرف سے ۲۵؍- ۲۵؍ ہزار روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ملزمین کی تلاش میں پولیس اتراکھنڈ، دہلی سمیت کئی جگہوں پر دستک دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پیاز کے کسانوں میں ناراضگی، احتجاج میں شدت
’جاگرن‘ کی ایک خبر کے مطابق شہر کوتوال ادے پرتاپ سنگھ نے ملزمین کے وارنٹ کیلئے جمعہ کو سی جے ایم عدالت میں ایک درخواست دی تھی۔ سنیچرکو سماعت کے دوران عدالت نے تینوں ملزمین لوی پال، انکت پہاڑی اور شیوم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ ملزمین کیلئے گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے بعد پولیس نے املاک قرق کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اے ایس پی سٹی سنجیو باجپئی نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ یاد رہے کہ مشہور فلم اداکار مشتاق خان کا ایک ایونٹ بکنگ کے نام پر ۲۰؍ نومبر کو اغوا کرکے نئی بستی میں لوی پال کے مکان پر رکھ کر تقریباً سوا دو لاکھ روپے کی وصولی کی گئی تھی۔ اسی گروہ پر۲؍ دسمبر کو کامیڈین سنیل پال کا بھی اسی طریقے سے اغوا کرکے لاکھوں روپے کی وصولی کا الزام ہے۔ اس کا مقدمہ میرٹھ کے لال کُرتی تھانے میں درج ہے۔ ۱۴؍دسمبر کو بجنور پولیس نے اس گروہ کا راز فاش کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا تھا۔