• Sun, 12 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’سنیل تٹکرے اجیت پوار سے پہلے بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے‘‘

Updated: March 28, 2024, 11:51 PM IST | Siraj Shaikh | Murud janjira

مروڈ جنجیرہ میں کسان مزدور پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے ایم ایل اے روہت پوار کا دعویٰ۔

Rohit Pawar and others at Kisan Mazdoor Party meeting. Photo: Inqlab
کسان مزدور پارٹی کے اجلاس میں روہت پوار اور دیگر۔ تصویر:انقلاب

’’رائے گڑھ میں مہایوتی کے اعلان کردہ امیدوار آبپاشی بدعنوانی کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں۔ سنیل تٹکرے مستقبل قریب میں اجیت پوار سے پہلے بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔‘‘ مروڈ جنجیرہ میں کسان مزدور پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے ایم ایل اے روہت پوار نے یہ دعویٰ کیا۔ اس موقع پر نیشنلسٹ پارٹی شرد چندر پوار کے ایم ایل اے روہت پوار نے تٹکرے پر سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے مزید کہا،’’ سنیل تٹکرے نے اس سے قبل بیرسٹر اے آر انتولے کو دھوکہ دیا پھر شرد پوار سے بھی غداری کی۔ جو عوامی نمائندے اپنی وفاداریاں چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے وہ نوجوانوں، کسانوں، خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے نہیں گئے ہیں بلکہ اپنی فلاح و بہبود کے لئے اور ای ڈی کے ڈر سے گئے ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ لیڈر چلے گئے، نظریہ اور لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔‘‘
روہت پوار نے اپنی تقریر میں سنیل تٹکرے کو تنقید کا نشانہ بنایا،’’سنیل تٹکرے آبپاشی گھوٹالہ میں  بری طرح پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے مفاد کے لئے مختلف کمپنیاں قائم کیں۔ وہ زمین، کاروبار اور آپ کے مستقبل  کی بولی لگاتے ہیں، آئیے اپنے خیالات کا اور ایماندار،بے داغ امیدوار منتخب کریں ۔سنیل تٹکرے نے ہمیں بار بار دھوکہ دیا ہے۔ ہم اس کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ انہیں  اس چناؤ میں ایسا سبق سکھائیں گے وہ اس کی بعد کبھی بھی چناؤ نہیں لڑ سکیں گے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:ریاست شدید گرمی کی زد میں، اکولہ کا درجۂ حرارت سب سے زیادہ

اس دوران انہوں نے  عوام سےاپیل کی ہے کہ’’ مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار اننت گیتے بے داغ ہیںاور آپ ان کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہوکر انہیں کامیاب بنائیں۔‘‘
 اس موقع پرکسان مزدور پارٹی کے جنرل سکریٹری ایم ایل اے جینت پاٹل، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار کے ریاستی نائب صدر انل تٹکرے، وکرم گڑھ کے ایم ایل اے سنیل بھوسارا،سابق ایم ایل اے پنڈت پاٹل، علی باغ کے سابق میئر پرشانت نائک، ضلع پریشد کے سابق نائب صدر اسواد پاٹل، چترلیکھا پاٹل، چترا پاٹل، وغیرہ موجود تھے۔
شیکاپ لیڈر ایم ایل اے جینت پاٹل نے اپیل کی ہے کہ شیکاپ کے کارکن مہاوکاس اگھاڑی کے کارکنوں کے ساتھ تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں غنڈہ گردی جاری ہے۔ مرکزی حکومت بڑے بڑی کاروباریوں پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK