• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنیتا ولیمز نےآئی ایس ایس سےخصوصی ویڈیو شیئر کرکے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

Updated: November 29, 2024, 6:01 PM IST | New York

خلا باز سنیتا ولیمز نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کی جانب سے تھینکس گیونگ کی مبارکباد دی ہے اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں سنیتا ولیمز نے زمین پر موجود اپنے دوستوں، خاندان اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔

Sunita Williams and other astronauts can be seen. Photo: INN.
سنیتا ولیمز اور دیگر خلا باز دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر:آئی این این۔

تھینکس گیونگ ایک ایسا دن ہے جب دوست اور کنبہ جمع ہوتے ہیں اور رات کا کھانا کھاتے ہیں۔ اور اگر کوئی اس موقع سے محروم ہو جائے تو وہ عموماً اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی نوٹ کے ذریعے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ اس بار خلا باز سنیتا ولیمز نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کی جانب سے تھینکس گیونگ کی مبارکباد دی ہے اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سنیتا ولیمز نے زمین پر موجود اپنے دوستوں، خاندان اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم یہاں اپنے عملے، تمام خاندان، دوستوں اور زمین پر موجود تمام لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں ۔ اس ویڈیو پیغام میں آئی ایس ایس پر موجود خلابازوں نے کہا کہ اس بار ان کے جشن میں برسلز اسپراؤٹس، بٹرنٹ اسکواش، سیب، سارڈینز اور سموکڈ ٹرکی جیسی چیزیں شامل ہوں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: نومنتخب امریکی صدر کی کابینہ کے نامزد امیدواروں کے اہل خانہ کو دھمکی

بتا دیں کہ یہ ایک عام تھینکس گیونگ ڈنر ٹیبل کی طرح لگتا ہے، لیکن خلابازوں کو عام طور پر انتہائی پروسیس شدہ ورژن ملتے ہیں، زیادہ تر پیسٹ کی شکل میں تاکہ وہ ٹیوب کے اندر نہ پھیلیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ کھانے کی اشیاء اس طرح تیار کی جاتی ہیں کہ ان کا اصل ذائقہ برقرار رہتا ہے اور یہ زیادہ دیر تک خراب نہیں ہوتے۔ خلاباز بیری ولمور نے ویڈیو میں کہا کہ ایسی زیادہ جگہیں نہیں ہیں جہاں آپ واقعی چھت پر لیٹ سکتے ہیں، اور یہ ان میں سے ایک ہے۔ یاد رہے کہ سنیتا ولیمز اور بیری ولمور۵؍ جون۲۰۲۴ء سے آئی ایس ایس پر ہیں۔ بوئنگ اسٹار لائنر میں تکنیکی خرابی کے باعث آئی ایس ایس پر رہنے والے ناسا کے اس عملے کو۱۴؍ جون کو زمین پر واپس آنا تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ اب ولیمز اور ولمور کو فروری۲۰۲۵ء میں اسپیس کے ڈریگن کیپسول کے ذریعے زمین پر لایا جائے گا۔ یہ ناسا کے اسپیس ایکس کریو -۹؍مشن کا ایک حصہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK