• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

متنازع بیان دینے پر جسٹس شیکھرکمار یادو کو سپریم کورٹ کالجیم نے طلب کیا

Updated: December 15, 2024, 5:32 PM IST | New Delhi

الہٰ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر کمار یادو، جنہیں نفرت انگیز تقریر کے الزامات کا سامنا ہے، کو سپریم کورٹ کالجیم نے اگلے ہفتے میٹنگ کیلئے طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس۱۷؍ دسمبر کو ہو سکتا ہے۔

Justice Shekhar Kumar Yadav. Photo: INN.
جسٹس شیکھر کمار یادو۔ تصویر: آئی این این۔

الہٰ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر کمار یادو، جنہیں نفرت انگیز تقریر کے الزامات کا سامنا ہے، کو سپریم کورٹ کالجیم نے اگلے ہفتے میٹنگ کیلئے طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس۱۷؍ دسمبر کو ہو سکتا ہے۔ سپریم کورٹ کالجیم کی سربراہی چیف جسٹس سنجیو کھنہ کر رہے ہیں۔ دراصل، سپریم کورٹ نے۱۰؍ دسمبر کو وشو ہندو پریشد کے قانونی ونگ کی طرف سے منعقد ایک پروگرام میں جسٹس یادو کی تقریر کا نوٹس لیا تھا اور ہائی کورٹ سے اس کے بارے میں جانکاری مانگی تھی۔ دوسری طرف۱۳؍ دسمبر کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے۵۵؍ ارکان پارلیمنٹ نے ان کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا نوٹس دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ نے جسٹس شیکھر یادو کی متنازع تقریر کا نوٹس لیا، الہ آباد ہائی کورٹ سے تفصیلات طلب

یاد رہے کہ یہ ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب جسٹس یادو نے وی ایچ پی کے ایک پروگرام میں یکساں سول کوڈ کو ہندو بمقابلہ مسلم مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ ہندو سماج نے اپنی روایات کی خامیوں کو دور کیا ہے، لیکن مسلم سماج نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے بیوی کی رضامندی کے بغیر تعدد ازدواج اور دوسری شادی جیسے مسائل پر سوالات اٹھائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK