• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سپریم کورٹ نے جسٹس شیکھر یادو کی متنازع تقریر کا نوٹس لیا، الہ آباد ہائی کورٹ سے تفصیلات طلب

Updated: December 10, 2024, 6:08 PM IST | New Delhi

الہ آباد ہائی کورٹ نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے جج مسٹر جسٹس شیکھر کمار یادو کی تقریر کی اخباری رپورٹس کا نوٹس لیا ہے اور تفصیلات طلب کی ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

سپریم کورٹ نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی ایک تقریب میں الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر کمار یادو کی متنازع تقریر کے بارے میں رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے الہ آباد ہائی کورٹ سے جج کی تقریر کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
عدالت کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا کہ "سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ آف جوڈیکیچر کے موجودہ جج مسٹر جسٹس شیکھر کمار یادو کی تقریر کی اخباری رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ ہائی کورٹ سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور معاملہ زیرِ سماعت ہے۔"

یہ بھی پڑھئے: مسلمانوں کیخلا ف نفرت انگیز تقریر کیلئے الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھریادو کی برخاستگی کامطالبہ

واضح رہے کہ دائیں بازو کی تنظیم وی ایچ پی کے قانونی سیل کی جانب سے اتوار کو منعقد کی گئی ایک تقریب میں جسٹس یادو نے مسلمانوں کے خلاف تبصرے کئے تھے جس کے بعد وہ تنازعات میں گھر گئے تھے۔ جسٹس یادو کی تقریر کو `فرقہ وارانہ` اور `مسلمانوں کے تئیں تضحیک آمیز` قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ملک، اکثریت کی خواہشات کے مطابق چلے گا اور انہوں نے مسلمانوں کیلئے "کٹھ ملا" لفظ کا استعمال کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK