• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سپریم کورٹ: دہلی میں عمارت اور کوچنگ کلا سوں میں حفاظتی ضوابط کی تحقیقات کا حکم

Updated: August 05, 2024, 6:53 PM IST | New Delhi

سپریم کورٹ نے کوچنگ فیڈریشن کی اس عرضی کو خارج کر دیا جس میں انہوں نے ہائی کورٹ کے کوچنگ کلاسیز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تعلق سے فیصلے کو چیلنج کیا تھا،عدالت نے عمارتوں اور کوچنگ اداروں میں حفاظتی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے اقدام کی تفصیل بھی طلب کی، ساتھ ہی کوچنگ فیڈریشن پر ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

Supreme Court of India. Photo: INN
ہندوستانی سپریم کورٹ ۔ تصویر : آئی این این

بار اینڈ بیچ کی خبر کےمطابق سپریم کورٹ نے از خود کارروائی کرتے ہوئے دہلی کی عمارتوں اور کوچنگ اداروں کے ذریعے حفاظتی اصولوں کی عمل داری کی تحقیق کرنے کا حکم دیا ہے۔ ۲۷؍ جولائی کو یو پی ایس سی امتحانات کی تیاری کرنے والے تین طلبہ کی ایک ذاتی کوچنگ مرکز میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے نتیجے میں سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آیا۔جسٹس سوریا کانت اور اجّول بھویان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوچنگ ادارے عمارتوں کی تعمیر میں حفاظتی اصولوں کو نظر انداز کر رہے ہیں جس کے سبب وہ موت کی کوٹھری میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد بنگلہ دیش میں عبوری حکومت ہوگی: آرمی چیف وقارالزماں

عدالت نےزبانی طور پر کہا کہ’’ہم دہلی کی این سی ٹی، اور مرکزی حکومت کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ اٹھائےگئے تمام اقدامات کی تفصیل لےکرسامنے آئے۔‘‘کورٹ نے مشورہ دیا کہ دہلی کے ماسٹر پلان ۲۰۲۱ء اور یونیفائیڈ بلڈنگ بائے لاءآف دہلی ۲۰۱۶ء کے حفاظتی اصولوں پر جب تک مکمل طور پر عمل نہیں ہوتا تب تک کوچنگ ادارے آن لائن کوچنگ کا انعقاد کریں۔ان اصولوں میں ہوا کا معقول انتظام،حفاظتی راہداری، روشنی کا انتظام شامل ہے۔عدالت نے مرکزی اور دہلی حکومت سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی اصولوں کی فہرست اور ان پر عمل آوری کے طریقہ کار سے متعلق تفصلات پیش کرے۔تین طلبہ کی ہلاکت آنکھیں کھولنے والا حادثہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دھاراوی : تعزیتی جلسے میں بی جے پی لیڈران کی اشتعال انگیزی

 سپریم کورٹ کوچنگ فیڈریشن کی جانب سے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عرضی پر سنوائی کر رہی تھی فیڈریشن  نے مکھرجی نگر کے کوچنگ کلاس کے پھیلائو کے تعلق سے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا،کیونکہ وہ آگ اور حفاظتی اصولوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے تھے۔عدالت نے تین طلبہ کی موت کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا اور ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی جو راجدھانی کے ایڈمنسٹریٹیو، مالی، اور مادی ،انفراسٹرکچر کی تجدید کرے گی۔عدالت نے کوچنگ فیڈریشن آف انڈیا کی عرضی خارج کرتے ہوئے ان پر ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK