• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سپریم کورٹ: تیستا سیتلواڑ کو ان کی فلم کے پریمئیر کیلئے ایمسٹرڈیم جانے کی اجازت

Updated: October 23, 2024, 9:00 PM IST | New Delhi

انسانی حقوق کی کارکن تیستا سیتلواڑ کو سپریم کورٹ نے ان کی ڈاکیومنٹری فلم ’’ سائیکل مہیش ‘‘ کے ورلڈ پریمئیر کیلئے نیدر لینڈ کے ایمسٹر ڈیم جانے کی اجازت دے دی۔جہاں ان کی فلم کو مقابلے کیلئے پیش کیا جائےگا۔

Famous social activist Teesta Setalvad. Photo: INN
مشہور سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ۔ تصویر: آئی این این

لائیو لاء کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے پیر کو مشہورسماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو ان کی ڈاکیو منٹری فلم’’ سائیکل مہیش‘‘ کے ورلڈ پریمئیر کیلئے ایمسٹرڈیم جانے کی اجازت دے دی ہے۔ان کے وکیل کپل سبل نے وضاحت کی کہ تیستا کو ۱۴؍ نومبر سے ۲۴؍ نومبر تک۱۰؍ دنوں کیلئے نیدر لینڈ کے سفر کے ویزے کی درخواست دینے کیلئے ان کا پاسپورٹ ۳۰؍ دن قبل جاری کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ تیستا کو نیدر لینڈ سے ایمسٹر ڈیم میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کیلئے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔جس میں وہ بطور ’’سائیکل مہیش‘‘ نامی ڈاکیو منٹری کی پروڈیوسر شریک ہوں گی جہاں اس فلم کو بین الاقوامی مقابلے کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’وزیر اعلیٰ لاڈلی بہن اسکیم بند نہیں کی گئی ہے‘‘

گجرات حکومت کی جانب سے پیش ہوئے تشار مہتا نے عدالت میں کہا کہ وہ اس کی مخالفت کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے، کیونکہ انہیں سابقہ تجربہ ہے کہ انہوں نے ایک ریاست کے ساتھ کیا کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اس کے مماثل حالات میں جسٹس بی آر گوئی اور کے وی وشوناتھن کی بنچ نے تیستا کو اس شرط پر ملائشیا جانے کی اجازت دی تھی کہ وہ اپنی واپسی کی ضمانت دیں ،اور ۱۰؍ لاکھ روپئے بطور ضمانت جمع کرائیں۔اسی کے ساتھ ملائشیا کی کانفرنس ختم ہونے کے بعد اپنا پاسپورٹ واپس کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سپریم کورٹ نے تیستا کو۲۰۰۲ء کے گجرات مسلم کش فساد میں جعلی ثبوت معاملے میں ضمانت دی تھی، اس سے قبل گجرات ہائی کورٹ نے ضمانت سے انکار کر دیا تھا۔عدالت نے یہ شرط لگائی گئی تھی کہ تیستا کا پاسپورٹ سیشن کورٹ کی ماتحتی میں رہے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK