• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سورت :۶؍ منزلہ عمارت کے گرنے سے۷؍ افراد ہلاک

Updated: July 08, 2024, 2:43 PM IST | Agency | Surat

سورت کے سچن پالی گاؤں میں سنیچر کی شب ۶؍ منزلہ عمارت گر نے سے ۷؍ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں  لیا گیا ہے۔

Rescue workers and local people on the rubble of the building. Photo: PTI
عمارت کے ملبہ پر امدادی کارکن اور مقامی افراد۔ تصویر :  پی ٹی آئی

سورت کے سچن پالی گاؤں میں سنیچر کی شب ۶؍ منزلہ عمارت گر نے سے ۷؍ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں  لیا گیا ہے۔ عمارت گرنے کے بعد فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور رات بھر امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔ سورت کے چیف فائر آفیسر بسنت پاریک نے بتایا کہ رات بھر جاری رہنے والے تلاشی آپریشن میں ۷؍ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ اتوا ر کو خبر لکھے جانے تک پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب بھی کئی افراد کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ ایک پرانی عمارت تھی جو خستہ حال ہو کر اچانک منہدم ہو گئی۔ اس ۶؍منزلہ عمارت میں ۳۰؍ فلیٹ تھے جن میں ۵؍ سے ۷؍ خاندان اپنی جان جوکھم میں ڈال کر رہ رہے تھے۔ معلومات کے مطابق اس پوری عمارت کی مالک ایک غیر ملکی خاتون ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے آرمسٹرانگ کو خراج عقیدت پیش کیا

خبر لکھے جانے تک عمارت کے گرنے کی وجہ واضح نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے خستہ حال عمارت گر گئی۔ سورت کے پولس کمشنر انوپم سنگھ گہلوت نے کہا کہ عمارت گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد ہی امدادی کام شروع کر دیا گیا تھا۔ ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے راحت اور بچاؤ کا کام جاری رہا۔ 
انتظامیہ کے مطابق سورت میونسپل کارپوریشن نے اس عمارت کو خستہ حال قرا ردے دیا تھا اور اسے نوٹس بھی جاری کردیا تھا۔ اس کے باوجو د اس عمار ت میں  ٹیکسائل مزدوروں کو رکھا گیا اور ان سے کرایہ وصول کیا جارہا تھا۔ کرایہ وصول کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK