• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سویڈن: قرآن مجید کو نذر آتش کرنے والے شخص کو گولی مارکر ہلاک کر دیا گیا

Updated: January 30, 2025, 10:08 PM IST | Stockholm

سویڈن میں اظہاررائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کو اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے سامنے پولیس کی حفاظت میں نذر آتش کرنے والے سلوان مومیکا کو بدھ کی شام اسٹاک ہوم کے شہر ر سوڈرٹالجے کے ایک اپارٹمنٹ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

The cursed Slovan Momika . Photo: INN
ملعونسلوان مومیکا ۔ تصویر: آئی این این

بی بی سی کی خبر کے مطابق سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ۲۰۲۳ء میں اسلام کی مقدس کتاب کو نذر آتش کرنے والے شخص سلوان مومیکا کو بدھ کی شام کو اسٹاک ہوم کے شہر سوڈر ٹالجے کے ایک اپارٹمنٹ میں قتل کر دیا گیا۔پولیس کے بیان کےمطابق ۴۰؍ سالہ ایک شخص کو گولی مارکر ہلاک کرنے کے سلسلے میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔حالانکہ پولیس نے اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ مومیکا کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ سوشل میڈیا پر براہ راست اسٹریمنگ کر رہا تھا۔عراق سے تعلق رکھنے والے مومیکا پراگست ۲۰۲۳ء میں ایک فرقہ کے خلاف  چار مواقع پر مہم چلانے کے سبب مقدمہ چل رہا تھا، اور بدھ کو اس کا فیصلہ سنایا جانا تھا۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ مدعی علیہ کی موت ہو گئی ہے، فیصلہ ملتوی کردیا گیا۔خبروں کے مطابق وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے کہا کہ سویڈن کی سیکورٹی سروس تحقیقات میں شامل ہیں کیونکہ واضح طور پر یہ ایک غیر ملکی طاقتوں کی مدد سے کیا گیا حملہ تھا ۔

یہ بھی پڑھئے: سیٹیلائٹ امیج کے مطابق غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں نےاسٹار آف ڈیوڈ کی علامت کندہ کی

واضح رہے کہ مومیکا کے ذریعے کئے گئے مذموم فعل کے سبب کئی مسلم ممالک میں غم و غصہ پھیل گیا، بغداد میں سویڈن کے سفارتخانے میں دو بار ہنگامہ آرائی ہوئی، ساتھ ہی سویڈن کے سفیر کو بغداد سے نکال دیا گیا تھا۔ مومیکا کو مقدس کتاب نذر آتش کرنے کی اجازت سویڈن کی پولیس نے نام نہاد اظہار رائے کی آزادی  کے قوانین کے نام پر دی تھی۔ حالانکہ اس واقعہ کی سخت مخالفت کے بعد حکومت نے اس قسم کے مظاہرے کو ختم کرنے کیلئے قانونی راستہ تلاش کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس میں کسی خاص قسم کی تحریر کو جلانے پر پابندی عائد کرنا بھی شامل تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK