• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سویڈن : ملک چھوڑ کر جانے والوں کی حوصلہ افزائی سے گریز

Updated: August 18, 2024, 1:30 PM IST | Agency | Stockholm

ایسے افراد کو حکومت کی جانب سےفی کس۹۶۰؍ ڈالر اور کرایہ ملتا ہے، اس میں اضافہ کی تجویز پیش کی گئی تھی مگر مسترد کر دی گئی۔

The number of people coming to Sweden from other countries is increasing, but the original inhabitants of Sweden are leaving the country and moving to countries like the United States. Photo: INN
دیگر ممالک سے سویڈن آنے والوں کی تعداد بڑھ رہی مگر سویڈن کے اصل باشندے ملک چھوڑ کر امریکہ جیسے ممالک میں منتقل ہورہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

 ایسے وقت میں  جبکہ سویڈن میں  آنے تارکین وطن کے مقابلے میں سویڈن چھوڑ کر جانےوالوں  کی تعداد بڑھ گئی ہے، حکومت نے اس تجویز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے جس میں ملک چھوڑ کر جانےو الے تارکین وطن کو فی کس ۹۶۰؍ امریکی ڈالر اور کرایہ دیا جاتا ہے۔ واضح  رہے کہ سویڈن کے موجودہ قوانین دیگر ملکوں  سے آکر بسنے والے تارکین وطن اگر اپنی مرضی سے سویڈن چھوڑ کر جاتے ہیں توسرجار انہیں۱۰؍ ہزار سویڈش کرونس (۹۶۰؍ امریکی ڈالر) اور کرایہ ادا کرتی ہے۔ بچوں کیلئے یہ رقم ۴۰؍ ہزار روپے ہے۔ یہ رقم ملک چھوڑنے سے پہلے ایک ہی بار میں ادا کردی جاتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ادے پور: کشیدگی برقرار، ملزم طالب علم کے مکان پر بلڈورز چلا دیا گیا

یہ اسکیم صرف دیگر ممالک سے سویڈن میں  آکر بس جانے والوں  کیلئے ہے، تاہم ایک تازہ مطالعہ میں حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اس کا دائرہ بڑھا کر تمام شہریوں کواس میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ملک چھوڑنےپر دی جانےوالی رقم بھی بڑھا کر ۱۴؍ ہزار ۸۰۰؍ ڈالر (تقریباً۱۲؍لاکھ روپے) کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم حکومت نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ 
 حکومت کا کہنا ہے کہ اگر ملک چھوڑنے کیلئے رقم بڑھائی گئی تو اس سے یہ پیغام جائے گا کہ سویڈن  تارکین وطن کا خیرمقدم نہیں  کرتا۔ واضح  رہے کہ سویڈن میں اس وقت ملک چھوڑنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سویڈش مائیگریشن ایجنسی کے مطابق ۲۰۲۴ء میں سویڈن آنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ایسا۵۰؍ سال میں پہلی بار ہوا ہے۔ مہاجرین کی آبادی میں اضافہ ہورہاہے جبکہ اصل مقامی آبادی ملک چھوڑ رہی ہے۔ سویڈن کے اصل باشندے امریکہ جیسے ممالک میں گھر کی تلاش میں ہیں۔ سویڈن میں تارکین وطن کی تعداد۲۰؍ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جو سویڈن کی کل آبادی کا پانچواں حصہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK