پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزم کا گھر محکمہ جنگلات کی زمین پر بنایا گیا تھا، اسی کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ سخت حفاظتی انتظامات۔
EPAPER
Updated: August 18, 2024, 11:38 AM IST | Agency | Jaipur
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزم کا گھر محکمہ جنگلات کی زمین پر بنایا گیا تھا، اسی کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ سخت حفاظتی انتظامات۔
راجستھان کے شہر ادے پور میں کشیدگی کے درمیان ملزم کے مکان پر بلڈور ز چلا د یا گیا۔ سنیچر کو محکمہ جنگلات کی ٹیم ملزم طالب علم کے گھر پہنچی جہاں محکمہ نے غیر قانونی تعمیرات کا جواز پیش کرکے بلڈوزر چلا کر ملزم طالب علم کے مکان کو منہدم کر دیا۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزم کا گھر محکمہ جنگلات کی زمین پر بنایا گیا تھا جس کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی گئی جس کے بعد محکمہ نے ملزم کے گھر پر ایک نوٹس چسپاں کیا اور اس نوٹس کے بعد محکمہ جنگلات نے بلڈوزر کا استعمال کرتے ہوئے مکان کو منہدم کردیا۔
یہ بھی پڑھئے: کولکاتا عصمت دری اور قتل کیس: سری نگر میں ڈاکٹروں نے بارش میں بھیگ کر احتجاج کیا
اسی دوران ادے پور شہر میں سنیچر کو بھی کشیدگی برقرار رہی۔ یادرہےکہ جمعہ کی صبح ایک سرکاری اسکول میں دسویں جماعت کے دو طلبہ کے درمیان لڑائی کے بعد ایک نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے شہر کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ تشدد کے بعد ضلع میں دفعہ ۱۶۳؍ نافذ کر دی گئی۔ تشدد کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس الرٹ ہے۔ سنیچر کو شہر کے ہر حصے میں پولیس مامور رہی۔