• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنگ کے خوف سے سویڈن کا بیروت میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ

Updated: August 03, 2024, 5:02 PM IST | Stockholm

سویڈن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ جنگ کے خطے میں وسیع تنازع میں تبدیل ہونے کے خدشے کی وجہ سے بیروت، لبنان میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ سویڈن نے اپنے ہزاروں شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔

Swedish Foreign Minister. Photo: X
سویڈن کے وزیر خارجہ۔ تصویر: ایکس

غزہ جنگ کے خطے میں وسیع تنازع میں تبدیل ہونے کے خوف سے سویڈن نے بیروت، لبنان میں اپنے سفارتخانے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ سویڈن نے اپنے ہزاروںشہریوں کو جنگ کے خوف کی وجہ سے لبنان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ اس ہفتے حماس اور حزب اللہ کے لیڈران کی موت، جس کا الزام اسرائیل پر عائد کیا جا رہا ہے،نے غزہ جنگ کے دوران خطے کی کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کا ترقی یافتہ ملک بننےکا خواب جلد پورا نہیں ہوگا

اس ضمن میں سویڈن کے وزیر خارجہ توبیاس ٹوبیاس بلسٹروم نے سویڈن ریڈیوسے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے اپنے عملے کو ہدایات دی ہیں کہ وہ بیروت چھوڑ دیں اور قبرص کی جانب سفر کریں اور فی الحال وزارت خارجہ اپنے سفارتخانے کو عارضی طور پرمنتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ وزارت تبدیلیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ سویڈن کی وزارت خارجہ کے مطابق سویڈن کے تقریباً ۱۰؍ ہزار باشندے اکتوبر، ۲۰۲۳ء میں سویڈن کی جانب سے سفر کے تعلق سے متنبہ کئے جانے کے باوجود موسم سرما میں لبنان سفر کرنے والے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’لبنان میں موجود سویڈن کے باشندوں سے میری اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد لبنان چھوڑ دیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK