• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سویڈن: اسٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب مشکوک گن شوٹ

Updated: May 17, 2024, 4:25 PM IST | Stockholm

سویڈن پولیس نے بتایا کہ اسٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب پولیس کی گشتی گاڑیوں نے مشکوک گن شوٹ کی آوازیں سنیں جس کے بعد متاثرہ علاقے کو بلاک کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ فورینسک تفتیش کے بعد ایسے نتائج سامنے آئے ہیں جو اس شک کو تقویت بخشتے ہیں۔

Police can be seen at the scene of the accident. Image: X
پولیس کو جائے حادثہ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: ایکس

سویڈن پولیس نے بتایا کہ انہوں نےکہا کہ انہوں نے اسٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب گشتی گاڑیوں کے مشکوک گن شوٹ کی آواز سننے کے بعد اس علاقے کو بلاک کر دیا ہے۔ اس ضمن میں سویڈن کی نیوز ایجنسی ٹی ٹی نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس نے اس کا جواب دینے سے منع کر دیا ہے کہ اس گن شوٹ اوراسرائیلی سفارتخانے میں کوئی لنک ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ خوشامد کی بھی حد ہوتی ہے‘‘، شرد پوار پرفل پٹیل پر برہم

پولیس نے نصف رات کےفوراً بعد اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ اسٹاک ہوم کے اسٹرین ویگن میں پولیس کی گشتی گاڑیوں نے آوازیں سنیں اور انہیں شک ہے کہ یہ گولی کی آواز تھی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ متاثرہ علاقہ دارالحکومت کا جورگارڈن پل، اس کا نوبل پارک اور آسکر چرچ کے درمیان ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پوتن اور شی جن پنگ کی ملاقات، باہمی تعاون پرزور

پولیس نے اپنے بیان میں کہاکہ جاری فورینسک تفتیش کے مطابق ایسے نتائج سامنے آئے ہیں جو شوٹنگ کی شک کو تقویت بخشتے ہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ مشکوک سنگین ہتھیاروں کے جرم میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور انہوں نے اس حادثے کے تعلق سے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پراسیکیویٹر آفس کے ترجمان نے بعد میں کہا کہ کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK