• Tue, 25 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شام: اسد حکومت کے زیر استعمال عمارت میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت

Updated: February 24, 2025, 10:07 PM IST | Damascus

دمشق، شام میں معزول صدر بشارالاسد حکومت کے زیر استعمال عمارت میں ایک اور اجتماعی قبر ملی ہے جن میں سے اب تک ۲۰؍ لاشوں کی باقیات نکالی جاچکی ہیں۔ خدشات ہیں کہ اس قبر میں بچوں کی لاشیں بھی ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں واقع قصبے صبینہ میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں معزول بشار الاسد حکومت کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شہریوں کی باقیات موجود ہیں۔ شامی شہری دفاع کی ٹیموں نے ایک عمارت کے تہہ خانے میں قبر دریافت کی جسے( اب) معزول حکومت شہریوں کو حراست میں لینے کیلئے استعمال کرتی تھی۔ واضح رہے کہ اسد حکومت کے خاتمے کے بعد ملک بھر میں تلاشی کے دوران اجتماعی قبریں دریافت ہوتی رہیں۔ شہری دفاع کے ایک رکن عمار السلمو نے بتایا کہ تلاشی ٹیمیں ایک شہری کی طرف سے اطلاع ملنے کے بعد عمارت کی جلی ہوئی باقیات میں داخل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ایشیائی مخالف آن لائن نفرت میں `تشویشناک اضافہ`، ٹرمپ کا امیگریشن پر سخت موقف اہم وجہ: رپورٹ

ابتدائی نتائج میں بتایا گیا کہ ۲۰؍ افراد کی باقیات برآمد کر لی گئی ہیں تاہم، السلمو نے خبردار کیا کہ یہ تعداد ۵۰؍ تک بڑھ سکتی ہے۔ باقیات کا مشاہدہ کرنے والے السلمو نے کہا کہ لاشوں کو ٹائروں سے جلایا گیا تھا، ساتھ ہی ہڈیوں کے کچھ ٹکڑوں پر گولیوں کے نشانات تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی ہڈیوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ باقیات میں شامل ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ شام میں بہت سی اجتماعی قبریں ابھی دریافت ہونا باقی ہیں۔ اس کا مقصد ان اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں کی شناخت اور لاپتہ افراد کی قسمت کا تعین کرنا ہے۔ یہ قبریں بشار الاسد کی ظلم کی نشانیاں ہیں جن میں سیکڑوں بے گناہ اور مظلوم افراد دفن ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK