• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شام: دمشق ایئرپورٹ ۷؍ جنوری سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرے گا

Updated: January 04, 2025, 9:53 PM IST | Damascus

شامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ۷؍ جنوری سے دمشق ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرے گا۔

Damascus Airport. Photo: X
دمشق ایئرپورٹ۔ تصویر: ایکس

شام نے آج کہا کہ دمشق میں ملک کا مرکزی ہوائی اڈہ اگلے ہفتے سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کر دے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد یہ ایئرپورٹ بند تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے شہری ہوا بازی اور فضائی ٹرانسپورٹ کی جنرل اتھاریٹی کے سربراہ اشہد الصلیبی کے حوالے سے بتایا کہ ’’ہم اعلان کرتے ہیں کہ منگل سے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کیلئے اور وہاں سے بین الاقوامی پروازیں شروع ہوجائیں گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم عرب اور بین الاقوامی ایئر لائنز کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم نے اپنے شراکت داروں کی مدد سے حلب اور دمشق کے ہوائی اڈوں کی بحالی کا مرحلہ شروع کر دیا ہے تاکہ وہ پوری دنیا سے آنے والی پروازوں کا خیرمقدم کر سکیں۔

یہ بھی پڑھئے: سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر، رولیکس کی گھڑیاں مزید مہنگی

بین الاقوامی امدادی طیارے اور غیر ملکی سفارتی وفود پہلے ہی شام میں موجود ہیں۔ اور اندرون ملک پروازیں بھی بحال ہو گئی ہیں۔ جمعرات کو، قطر ایئرویز نے اعلان کیا کہ وہ منگل کو تین ہفتہ وار پروازوں کے ساتھ، تقریباً ۱۳؍ سال بعد شام کے دارالحکومت کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ ایک قطری اہلکار نے گزشتہ ماہ اے ایف پی کو بتایا کہ دوحہ نے شام کے نئے حکام کو دمشق کے ہوائی اڈے پر دوبارہ آپریشن شروع کرنے میں مدد کی پیشکش کی تھی۔ واضح رہے کہ ۱۸؍ دسمبر کو اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد پہلی پرواز دمشق کے ہوائی اڈے سے ملک کے شمال میں حلب کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK