بشارالاسد کی مفروری کے بعد دمشق سے پہلا طیارہ حلب کیلئے روانہ ہو اہے۔ یاد رہے کہ دمشق پر باغیوں کا قبضہ ہونے کے بعد بشارالاسد نے شہر چھوڑ دیا تھا اور روس میں پناہ لی تھی۔
EPAPER
Updated: December 18, 2024, 4:08 PM IST | Inquilab News Network | Damascus
بشارالاسد کی مفروری کے بعد دمشق سے پہلا طیارہ حلب کیلئے روانہ ہو اہے۔ یاد رہے کہ دمشق پر باغیوں کا قبضہ ہونے کے بعد بشارالاسد نے شہر چھوڑ دیا تھا اور روس میں پناہ لی تھی۔
اے ایف پی کے صحافیوں کے مطابق ’’معزول صدر بشارالاسد کی مفروری کے بعد دمشق سے حلب تک پہلا طیارہ بدھ کو روانہ ہوا ہے۔ اس طیارے میں ۳۲؍ مسافر سوار تھے جن میں اے ایف پی کے صحافی بھی تھے۔یاد رہے کہ بشارالاسد نے دمشق پر باغیوں کے قبضے کے بعد بشارالاسد نے شہر چھوڑ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: اضافی اخراجات کیلئے ضمنی مطالباتِ زر لوک سبھا میں منظور
ان کی فوج اور سیکوریٹی فورسیز نے ۸؍ دسمبر ۲۰۲۴ءکو دمشق ایئرپورٹ چھوڑ دیا تھا اور بدھ تک دشمق سے کوئی پرواز روانہ نہیں ہوئی تھی۔ اس ہفتے کے آغاز میں ایئرپورٹ کا عملہ طیاروں پر تین ستاروں والا آزادی کا پرچم پینٹ کر رہے تھے جو ۲۰۱۱ء میں بشارالاسد کے قبضے سے آزادی کی علامت کے طور پر ابھرا ہے۔ ٹرمینل پر بھی بشارالاسد کے دور کے پرچم کو نئے پرچم سے تبدیل کیا گیا ہے۔