• Sun, 02 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شام کے عبوری صدراحمد الشرع اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

Updated: February 02, 2025, 4:59 PM IST | Damascus

شام کے عبوری صدر احمد الشرع اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ شامی صدرسعودی عرب کے ساتھ تعلقات کےفروغ اور باہمی تعاون کیلئے دورہ کر رہے ہیں۔

Ahmed Al-Sharaa (right), accompanied by Foreign Minister Asad Al-Shaibani, on a plane to Saudi Arabia. Photo: X.
احمد الشرع(دائیں )، وزیر خارجہ اسد الشیبانی کے ہمراہ ایک طیارے میں سعودی جاتے ہوئے۔ تصویر: ایکس۔

شام کے عبوری صدر احمد الشرع اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’’ سانا‘‘ کے مطابق منصب سنبھالنے کے بعد صدر نے اپنے پہلے غیرملکی دورےکیلئے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔ شامی صدر احمد الشرع سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کےفروغ اور باہمی تعاون کیلئے دورہ کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹیرف وار: چین، میکسیکو اور کنیڈا بھی امریکی درآمد پر ٹیکس لگائیں گے

عرب نیوز کے مطابق احمد الشرع ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ شام کے ایوان صدر کی طرف سے ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں الشرع اور ان کے وزیر خارجہ کو سعودی عرب جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے شام کے استحکام اور خود مختاری کیلئے اول روز سے واضح موقف اختیار کر رکھا ہے جبکہ شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کی امداد کر رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK