• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شام : حکومت مخالف فورسیز کے حامی محمد البشیر کارگزار وزیر اعظم مقرر

Updated: December 11, 2024, 10:45 AM IST | Agency | Damascus

محمد البشیر نے خود ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے بتایا کہ وہ اگلے سال مارچ تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

Acting Prime Minister of Syria Muhammad al-Bashir. Photo: INN
شام کے کارگزار وزیر اعظم محمد البشیر۔ تصویر: آئی این این

شام میں بشار الاسد کا تختہ الٹنے والے باغی رہنما ابو محمد الجولانی نے ملک میں عبوری حکومت کی تشکیل کی اہم ذمہ داری اپوزیشن  لیڈر محمد البشیرکو سونپ دی تھی اور انہوں نے منگل کو اس تعلق سے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے بتایا کہ وہ کارگزار وزیر اعظم مقرر کئے گئے ہیں۔ اس عہدے پر وہ اگلے سال یکم مارچ تک فائز رہیں گے۔ اس دوران وہ شام میں  اقتدار کی منتقلی  کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:کرلا سانحہ : کئی خاندانوں میں صف ِ ماتم، متوفین کی تعداد ۷؍ ہوگئی

عرب میڈیا کے مطابق ابو محمد الجولانی نے شامی وزیراعظم محمد غازی الجلالی اورمحمد البشیر کے ساتھ طویل ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں ہی یہ طے پایا کہ محمد البشیر جنہوں نے اسد حکومت گرانے میں اہم کردار عطا کیا ہے کو حکومت کیاباگ ڈور سونپی جائے اور ان کی نگرانی میں ہی اقتدار کی منتقلی کی جائے۔ یاد رہے کہ ادلب میں ۲۰۱۷ء میں بشار الاسد حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح  باغیوں نے ۱۱؍ وزراء پر مشتمل’سالویشن گورنمنٹ‘ تشکیل دی تھی۔ پیشے سےالیکٹریکل انجینئر اور شرعی قوانین کےماہر محمد البشیر اس حکومت میں۲۰۲۲ء سے ۲۰۲۳ء تک ترقی اور انسانی امور کے وزیر رہے ہیں۔ محمد البشیر نے ۲۰۰۷ء میں حلب یونیورسٹی سے شعبہ مواصلات میں الیکٹرانک انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے۲۰۱۱ء میں شامی گیس کمپنی سے منسلک گیس پلانٹ  کے ایک محکمے میں سربراہ کے طور پر کام کیا۔ وہ ڈھائی سال وزارت اوقاف میں تعلیم، تربیت و رہنمائی میں امور شریعہ کے ڈائریکٹر بھی رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK