• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

طالبان کو دوحہ کانفرنس کےبعد مالیاتی اور بینکنگ شعبہ کی پابندیاں ختم ہونےکی امید

Updated: July 03, 2024, 1:00 PM IST | Agency | Doha

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق اکثر ممالک نے پابندیوں کے خاتمے کی تائید کی،کانفرنس میں عالمی برادری نے طالبان کو خواتین کے تعلق سے نرمی کا مشورہ دیا۔

Taliban leader Zabihullah Mujahid (right) with other colleagues after the Doha conference. Photo: INN
دوحہ کانفرنس کے بعد طالبان لیڈرذبیح اللہ مجاہد(دائیں ) اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ۔ تصویر : آئی این این

دوحہ میں افغانستان کی صورتحال اور طالبان کے ساتھ عالمی برادری کے تعلقات کے حوالے سے منعقد ہونے والے ۲؍ روزہ میٹنگ کے بعد طالبان نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی حکومت پر عائد مالی اور بینکنگ شعبے کی پابندیاں  ہٹ سکتی ہیں۔ اس کا اشارہ خود طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے دیا ہے۔ دوسری طرف مغربی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نے طالبان کو صلاح دی ہے کہ وہ عوامی زندگی میں خواتین کی شرکت کیلئے راہ ہموار کریں۔ 
 قطر میں ۳۰؍ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں  کی ۲؍روزہ کانفرنس میں شرکت سے طالبان نے پہلے انکار کیا تھا۔ ان کی چند شرائط کو ماننے کے بعد ان کا وفد اجلاس میں شریک ہوا۔ یہ پہلی بار ہے کہ طالبان نے افغانستان سے متعلق کسی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ ان اجلاسوں کا سلسلہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے شروع کیا ہے جسے `’’دوحہ پروسیس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کے حق میں فیصلہ، کہا: بطور سابق صدر استثنیٰ حاصل ہے

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کانفرنس کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں انہوں  نے کہاہے کہ دوحہ کانفرنس کے دوسرے روز افغانستان کے مالیاتی اور بینکنگ کے شعبہ جات پر عائد عالمی پابندیوں کو ہٹانے کی حمایت کی گئی۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ او ائی سی، امریکہ، ترکمانستان، قرغزستان، قزاقستان، پاکستان، ایران، چین اور روس کا موقف قابل تحسین رہا ہے۔ 
 اس سے قبل افغانستان کی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ذاکر جلالی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ طالبان حکومت کا وفد پیر کو ہونے والی ملاقاتوں کو مالیاتی اور بینکنگ سیکٹر پر پابندیوں اور ان سے افغانستان کی معیشت کو درپیش چیلنجوں سے نپٹنے کیلئےاستعمال کرے گا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ دوحہ کے اس اجلاس میں ہماری شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے تحفظات کے باوجود امارت اسلامیہ افغانستان میں مثبت اقدامات کیلئے پرعزم ہے۔ روسی سفیرکا کہنا ہےکہ ماسکو پابندیاں ہٹانے پر غور کررہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK