• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹاٹاالیکٹرانکس کا سیمی کنڈکٹر پروجیکٹ کیلئے اے ایس ایم پی ٹی سنگاپور کے ساتھ معاہدہ

Updated: September 11, 2024, 1:11 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

ٹاٹا الیکٹرانکس نے آسام اور کرناٹک میں اپنی چِپ پیکیجنگ یونٹس کیلئے سیمی کنڈکٹر اسمبلی اکویپمنٹ انفراسٹرکچر کے قیام کیلئے اے ایس ایم پی ٹی سنگاپور کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔

This is a big step towards the Madin India chip, iconic image. Photo: INN
میڈاِن انڈیا چِپ کی طرف یہ بڑا قدم ہے،علامتی تصویر۔ تصویر : آئی این این

ٹاٹا الیکٹرانکس نے آسام اور کرناٹک میں اپنی چِپ پیکیجنگ یونٹس کیلئے سیمی کنڈکٹر اسمبلی اکویپمنٹ انفراسٹرکچر کے قیام کیلئے اے ایس ایم پی ٹی سنگاپور کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ بزنس اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق ورک فورس ٹریننگ، ایڈوانسڈ سروس انجینئرنگ انفراسٹرکچر، آٹومیشن، اسپیئر سپورٹ، وائر بانڈ، فلپ چپ، ایڈوانسڈ پیکجنگ اور انٹی گریٹیڈ سسٹم پیکجنگ کے سیکٹر میں  ریسرچ اور ڈیولپمنٹ پہل کو فروغ دینے کیلئے اے ایس ایم پی ٹی، ٹاٹا الیکٹرانکس کے ساتھ تعاون کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے:اڈانی گروپ کو دھچکا، کینیا کی عدالت نے ایئر پورٹ لٖیز سودے پر روک لگادی

ٹاٹا الیکٹرانکس نے منگل کو جاری کردہ بیان میں  کہا کہ’’ویماگل (کرناٹک) اور جگی روڈ (آسام) میں اپنی سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹنگ فیسلیٹیز کیلئے اپنی تیاری میں  تیزی لانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ٹاٹا الیکٹرانکس نے سیمی کنڈکٹر اسمبلی اکویپمنٹ انفراسٹرکچر کیلئے اے ایس ایم پی ٹی سنگاپور کے ساتھ مفاہمت نامہ(ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ ‘‘
 ٹاٹا الیکٹرانکس آسام میں ۲۷؍ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے چپ اسمبلی پلانٹ قائم کررہی ہے۔ یہ پلانٹ اگلے سال شروع ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ اس نے کرناٹک میں بھی ایک چھوٹی چپ اسمبلی یونٹ قائم کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK