Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹاٹا موٹرس اور گورو ایس ای وی گاڑیوں کے ذریعہ کاروبار میں توسیع کیلئے پرعزم

Updated: April 17, 2025, 3:18 PM IST | Agency | Thane

گورو سویٹس نے ٹاٹا موٹرس کے ساتھ مل کر اپنی مسلسل بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی رینج میں الیکٹرک ۴؍ پہیوں والی چھوٹی کمرشیل گاڑیاں شامل کی ہیں۔

Tatamotors` EV vehicles are benefiting. Photo: INN
ٹاٹاموٹرس کی ای وی گاڑیاں فائدہ پہنچا رہی ہیں۔ تصویر: آئی این این

 تھانے جیسے مصروف شہر میں، جہاں معیار اور سہولت کی مانگ دن بہ دن بڑھ رہی ہے، تازہ مٹھائیوں سے لطف اندوز ہونا بہت خاص ہے۔ ۲۰۰۶ء گورو سویٹس نے اپنی الگ شناخت بنائی ہے اور اپنے۲۰؍ اسٹورس پر روایت اور اعتماد کے ساتھ مٹھائیاں فروخت کرتی ہے۔ اب اپنے آپریشنز کو مزید مضبوط بنانے کیلئے، گورو سویٹس نے ٹاٹا موٹرس کے ساتھ مل کر اپنی مسلسل بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی رینج میں الیکٹرک ۴؍ پہیوں والی چھوٹی کمرشیل گاڑیاں شامل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:چین کو بڑا جھٹکا، ۲۴۵؍فیصد امریکی ٹیرف عائد

 گورو سویٹس کے بانی اور سی ای او گورو پٹیل کہتے ہیں کہ ’’ہر قدم پر ہم سوچتے ہیں کہ کس طرح اپنے صارفین کو بہتر طریقے سے خدمت کی جائے - نہ صرف ذائقہ میں، بلکہ تجربے میں بھی۔ ہم نے الیکٹرک تھری وہیلر کے ساتھ ڈیلیوری شروع کی، لیکن وہ ہماری ضروریات کو پورا نہیں کر پائے۔ پھر ہم نے ای وی  کا انتخاب کیا، جو ہمارے سفر میں ایک اہم فیصلہ تھا۔ اس نے ہمیں گاڑیوں کی بہتر ڈیلیوری اور بہتر اعتماد کی پیشکش کی۔  یہ ایک ہی چارج پر۱۵۴؍ کلومیٹر تک جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK