• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تلنگانہ: فیکٹری میں آتشزدگی، ۵؍ افراد ہلاک، ۱۵؍زخمی

Updated: June 28, 2024, 8:37 PM IST | Hyderabad

تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع کی ایک گلاس فیکٹری میں آتشزدگی کے سبب ۵؍ افراد ہلاک جبکہ ۱۵؍ زخمی ہوئے ہیں۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے متاثرین کی ممکنہ مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع کی ایک گلاس فیکٹری میں آتشزدگی کے سبب ۵؍ افرادہلاک جبکہ ۱۵؍ زخمی ہوئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق شد نگر میں واقع اس فیکٹری میں موجودایک ٹینک ۴؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر پھٹ گیاتھا جس کی وجہ سے فیکٹری میں آگ لگی تھی۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

جنسی ہراسانی معاملہ: کرناٹک پولیس نے بی ایس یدی یورپا کے خلاف فرد جرم داخل کی

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔ پولیس اور امدادی حکام متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔

فیکٹری کے ملازمین کے تعلق سے کہا جارہا ہے کہ ان کا تعلق ادیشہ، اترپردیش اور بہار سے ہے۔ اس درمیان تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حکام سے کہا ہے کہ وہ متاثرین کی ممکنہ مدد کریں۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے مطابق انہوں نے کلکٹر، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران سے کہا ہے کہ وہ ریسیکیو اور ریلیف کام میں متاثرین کی مدد کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK