• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنسی ہراسانی معاملہ: کرناٹک پولیس نے بی ایس یدی یورپا کے خلاف فرد جرم داخل کی

Updated: June 28, 2024, 4:51 PM IST | Bengaluru

آج کرناٹک پولیس نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے خلاف فرد جرم (چارچ شیٹ) داخل کی ہے۔ خیال رہے کہ بی جے پی لیڈر پر ۱۷؍ سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔

BJP leader BS Yeddyurappa. Photo: INN
بی جے پی کے لیڈر بی ایس یدی یورپا۔ تصویر: آئی این این

دی انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ کرناٹک پولیس کے مجرمانہ تفتیش کے ڈپارٹمنٹ نے ایک ۱۷؍ سالہ لڑکی کی مبینہ جنسی استحصال کے معاملے میں بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا کے خلاف فردجرم داخل کی ہے۔ خیال رہے کہ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ نے ۲؍ فروری کو اس وقت مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ ۲۰۱۵ءکے عصمت دری کے معاملے میں تعاون کی مانگ کرنےاسرائیل لبنان کشیدگی: تنازع بڑھنے کا خدشہ، مزیدسفری انتباہ جاری کیلئے یدی یورپاکی رہائش گاہ گئے تھے۔

 

تاہم، کے معاملے میں اپنی والدہ کے ساتھ یدی یورپا کے گھر مدد کیلئے گئے تھے۔۸۱؍ سالہ بی جے پی کے لیڈر پر پروٹیکشن آف چائلڈ فرام سیکشوئل آفینس ایکٹ کے سیکشن ۷؍ کے تحت نابالغ کی جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سیکشن کے تحت کسی بھی ملزم کو ۵؍ سال جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’مہا وکاس اگھاڑی ادھو ٹھاکرے کو وزیراعلیٰ کا چہرہ بنائے‘‘

بی جے پی کے لیڈر یدی یورپا آئی پی سی کے سیکشن ۳۵۴؍ اے کے تحت بھی جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ متاثرہ لڑکی کی والدہ ۲۶؍مئی کو صحت کی خرابی کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔ جمعرات کو کرناٹک پولیس نے کرناٹک کی ایک فاسٹ ٹریک کورٹ میں اس کیس میں یدی یورپا کے خلاف فردجرم داخل کی تھی۔ تاہم، بی جے پی لیڈر نے اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید کی ہےاور دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس وقت لڑکی اور اس کی ماں کی مدد کرنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: منی لانڈرنگ کیس: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ہیمنت سورین کو ضمانت دے دی

خیال رہے کہ متاثرہ نابالغ لڑکی کے اہل خانہ نے ہائی کورٹ میں بھی عرضی داخل کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ تفتیش کا عمل کافی سست ہے۔ تاہم، دونوں معاملات پر شنوائی آج متوقع ہے۔ ۱۴؍ جون کر کرناٹک ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے یدی یورپا کے خلاف غیر ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے بعد ان کی حراست پر روک لگا دی تھی۔ اس ضمن میں جسٹس کرشنا دکشت کی یک رکنی بینچ نے کہا تھا کہ یدی یورپا کے بھاگنے کا کوئی چانس نہیں اور وہ تمام سمن پر حاضر ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK