• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تلنگانہ سیلاب: سبحان خان نے بلڈوزر کی مدد سے پُل پر پھنسے۹؍ لوگوں کی جان بچائی

Updated: September 08, 2024, 4:37 PM IST | Hyderabad

تلنگانہ کے کھمم ضلع میں آئے سیلاب میں پرکاش پُل پر پھنس جانے والے ۹؍افراد کی جان بچانے والے ہریانہ کے سبحان خان کی ہر گوشہ سے ستائش کی جارہی ہے۔ یہ آپریشن سبحان خان نے تنہا رات دیر گئے اس وقت انجام دیا جب حکومت کی مشنری بھی ان افراد کو بچانے میں ناکام ثابت ہورہی تھی۔ ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے ان سے ملاقات کی اور مبارکباد پیش کی۔

In the morning, Subhan Khan received a warm welcome. In the second photo, the 9 people who were rescued. Photo: INN.
صبح میں سبحان خان کا پرتباک استقبال کیا گیا، دوسری تصویر میں وہ ۹؍ لوگ جنہیں بچایا گیا۔ تصویر: آئی این این۔

تلنگانہ کے کھمم ضلع میں آئے سیلاب میں پُل پر پھنس جانے والے ۹؍افراد کی جان بچانے والے سبحان خان کی ہر گوشہ سے ستائش کی جارہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سبحان خان نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کھمم ضلع کے منیرو ندی کے سیلابی پانی میں پھنس جانے والے۹؍ افراد کو اپنی جے سی بی گاڑی کے ذریعہ بحفاظت محفوظ مقام پر پہنچادیا۔ یہ آپریشن سبحان خان نے تنہا طور پر رات دیر گئے اس وقت انجام دیا جب حکومت کی مشنری بھی ان افراد کو بچانے میں ناکام ثابت ہورہی تھی۔ ذرائع کے مطابق ان افراد نے ویڈیوز اورتصاویر اپنے رشتہ داروں اور مقامی قائدین کو پوسٹ کرتے ہوئے انہیں بچانے کی اپیل کی تھی۔ ضلع سے تعلق رکھنے والے وزیر ٹی ناگیشورراؤ نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل نہیں کی جاسکیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: آندھرا پردیش میں سیلاب، مسلسل بارش کی وجہ سے۳۳؍افراد ہلاک ،دو لاپتہ

اس مشکل وقت میں ہریانہ کے سبحان خان حقیقی زندگی کے ہیرو بن کر ابھرے۔ انہوں نےپرکاش نگر پل پر پھنسے ۹؍ لوگوں کو بچا لیا۔ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں منیرو ندی کے پانی کی سطح بڑھنے سے۹؍ لوگ پرکاش نگر پل پر پھنس گئے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد سبحان خان نے لوگوں کی جان بچانے کیلئے اپنا جے سی بی لے کر گھر سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔ جانے سے پہلے سبحان نے کہا کہ اگر میں مر گیا تو ایک زندگی ختم ہو جائے گی لیکن اگر میں واپس آیا تو میرے ساتھ نو لوگ زندہ لوٹیں گے۔ جیسے ہی سبحان جے سی بی کے ساتھ واپس آئے اور سب کو بحفاظت واپس لایا، ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ افراد۱۱؍ گھنٹے تک حکومت کی امداد کا انتظار کررہے تھے اور زندہ بچنے کی امید ختم کردی تھی تاہم، رات۱۲؍ بجے انہیں محفوظ مقام منتقل کیا گیا۔ بتا دیں کہ سبحان خان جسمانی طور پر معذورہیں۔

سیاسی لیڈر کے ٹی راما راؤ نے سبحان خان کو مبارکباد پیش کی
جیسے ہی سبحان خان کے بہادرانہ کام کی خبر پھیلی، سیاست دانوں سمیت بہت سے لوگوں نے دوسروں کو بچانے کیلئےاپنی جان خطرے میں ڈالنے کی جرأت پر ان کی تعریف کی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، بی آر ایس لیڈر اور سابق وزیر کے ٹی راما راؤ نے کہا:’’ابھی انہیں (سبحان خان) کو فون پر مبارکباد دی۔ وہ ایک حقیقی ہیرو ہیں جس کیلئے مضبوط دل کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کے بڑے دل اور ہمت کو سلام! واپس آنے کے بعد ضرور ملاقات کروں گا۔ میرے دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ۔ 
اے آئی ایم آئی ایم نے سبحان خان سے ملاقات کی
۷؍ ستمبر کو ایم آئی ایم کے صدربیرسٹراسد الدین اویسی نے دارالسلام میں سبحان خان سے ملاقات کرکے ان کا حوصلہ بڑھایا اور مجلس کی جانب سے چیک (کل ۵۱؍ ہزار روپے) پیش کی۔ساتھ ہی اویسی نے تلنگانہ سی ایم اور کلکٹر سے سبحان خان کو سی ایم ریلیف فنڈ کے تحت امداد کرنے اور ۲؍ بی ایچ کےکا مکان الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK