• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

تلنگانہ: حکومت کا ایک سال تک گٹکا اور پان مسالہ کی فروخت پر پابندی کا اعلان

Updated: May 27, 2024, 8:48 PM IST | Hyderabad

تلنگانہ حکومت نے ایک سال کیلئے تمباکو اور نکوٹین والے گٹکے اور پان مسالہ کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کی ہے۔ اسٹیٹ کمشنر فار فوڈ اینڈ سیفٹی اِن تلنگانہ نے کہا کہ عوامی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

تلنگانہ حکومت نے ایک سال کے لیے تمباکو اور نکوٹین والے گٹکا اور پان مسالہ کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔اس ضمن میں ریاستی کمشنر آف فوڈ اینڈ سیفٹی ان تلنگانہ نے عوامی صحت کا حوالہ دیتےہوئے تمباکو اور گٹکے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ ۲۰۲۱ء میں ریاستی حکومت نے ریاست بھر میں گٹکے کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم، ٹائمز آف انڈیا نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے بالاجی راجو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ’’اس حکم کو ۲۰۲۲ء میں قانونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تھاجس کی وجہ سے پابندی کے حکم کی تجدید نہیں کی گئی تھی۔‘‘ راجو نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ تین سے چار ماہ کے دوران گٹکے اور تمباکو کی فروخت ہو رہی تھی لیکن اس حکم کے بعد اس پر پابندی عائد ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: لوک سبھا الیکشن: ساتویں مرحلے کے ۹۰۴؍ امیدواروں میں سے ۲۲؍ فیصد کے خلاف مجرمانہ مقدمات

اس اعلان کے بعد محمد سلاح الدین دکنی، جو تلنگانہ کی پان شاپ اونرز اسوسی ایشن کے صدر ہیں، نے دی ہندو کو بتایا کہ وہ اس فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔ دکنی، نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ زردہ اور کھانے والے تمباکو اس فیصلے سے مبرا رکھیں کیونکہ کروڑوں خاندان اپنی کفالت کیلئے اس کی فروخت پر منحصر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ’’تلنگانہ میں تقریباً ۵ء۱؍ لاکھ پان شاپ ہیں جن میں۔ ہم تلنگانہ میں گٹکے پر پابندی عائد کرنے کی حمایت کرتے ہیں اور متعدد دکانوں نے ویسے بھی اس کی فروخت روک دی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے تمل ناڈوحکومت نے بھی گٹکے، پان مسالہ اور دیگر تمباکو یا نیکوٹین کے ساتھ چبانے والی دیگر مصنوعات پر پابندی ایک سال کیلئے بڑھا دی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK