• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کلین اپ مارشل نے ۵؍ ماہ کےدوران ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا

Updated: August 21, 2024, 12:05 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

شہر کو گندگی سے پاک کرنے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے مامور کلین اپ مارشل نے ۵؍ ماہ میں ایک کروڑ ۷۲؍ لاکھ روپے وصول کئے۔

A group of clean-up marshals in Marine Drive. Photo: Revolution, Syed Sameer Abidi
مرین ڈرائیو میںکلین اپ مارشل کا گروپ۔ تصویر: انقلاب، سید سمیر عابدی

کلین اپ مارشل نے ۵؍ ماہ میں ڈیڑھ کروڑ روپےسے زائد رقم بطور جرمانہ وصول کی ہے۔ یادرہےکہ شہر میں جابجا کوڑا کرکٹ پھینکنے، تھوکنے، عوامی مقامات پر سگریٹ پینے جیسے عمل اور ممانعت کے باوجود گندگی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کے لئے شہری انتظامیہ نے ۵؍ماہ قبل دوبارہ کلین اپ مارشلس کومامور کیا ہے۔ مارشلس کو مامور کرنے کے بعد سے سیکڑوں افراد کو سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے، سگریٹ نوشی کرنے اور عوامی مقامات پر تھوکنے جیسے ممنوع عمل کرنے سے روکا گیا اور ان سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: خوراک کی افراط زر کے دباؤ پر آر بی آئی کا انتباہ

اپریل میں بی ایم سی نے کلین اپ مارشلس کو دوبارہ مامور کرنے اور گندگی کرنے والوں سے جرمانہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ شہری انتظامیہ نے مارشلس کے ذریعہ شہریوں سے بلاوجہ جرمانہ وصول کرنے اور بدتمیزی کرنے کی ملنے والی بے شمار شکایتوں کے بعد دو سال تک اسے بند کردیا تھا لیکن۳؍ اپریل سے ۲۴؍میں سے۲۲؍وارڈوں میں کل ۸۷۹؍ کلین اپ مارشلس مامور کئے گئے ہیں۔ مامور کئے جانے کے بعد سے اب تک یعنی ۱۸؍اگست ۲۰۲۴ء تک کلین اپ مارشلس نے۲۲؍وارڈوں کے مختلف علاقوں میں گندگی کرنے کی پاداش میں شہریوں سے ایک کروڑ ۷۲؍لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول کیاہے۔ گندگی کرنے پر جرمانہ وصول کرنے کے لئے اس بار شفافیت کے پیش نظر آن لائن جرمانہ وصول کرنے کا سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ۵؍ ماہ میں کی جانے والی کارروائی کے دوران نریمن پوائنٹ، قلابہ، چرچ گیٹ اور چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمنس کے علاقوں میں سب سے زیادہ جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ کلین اپ مارشلس نے اے وارڈ میں ۳۴؍ لاکھ، آر سینٹرل وارڈ میں ۱۵؍ لاکھ ۲۳؍ ہزار، کے ایسٹ وارڈ میں ۱۳؍ لاکھ، آر ساؤتھ میں ۱۲؍ لاکھ ۴؍ ہزار اور کرلا ایل وراڈ میں ۱۰؍ لاکھ ۸۴؍ ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ ۲۲؍ وارڈوں میں جہاں ایک طرف ۸؍ سو سے زائد کلین اپ مارشلس کو مامور کرکے جرمانہ وصول کیا گیا ہے، وہیں دوسری طرف آئندہ ہفتہ پی نارتھ ملاڈ، مالونی اور کے ویسٹ وارڈ اندھیری ولے پارلے میں فی وارڈ ۳۰؍ مارشلس مامور کئے جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK