Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر۶۵۸؍ بلین ڈالر کے ساتھ دنیا میں چوتھے نمبر پر ہیں

Updated: April 02, 2025, 10:50 AM IST | New Delhi

وزیر خزانہ نرملا سیتار من نے منگل کو راجیہ سبھا کو بتایا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر۶۵۸؍ بلین ڈالر ہیں جو دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

Finance Minister Nirmala Sitharaman. Photo: INN
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن۔ تصویر: آئی این این

وزیر خزانہ نرملا سیتار من نے منگل کو راجیہ سبھا کو بتایا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر۶۵۸؍ بلین ڈالر ہیں جو دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ ایک ضمنی سوال کے جواب میں    سیتا رمن نے کہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر۶۵۸؍ بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں اور یہ۱۱؍ ماہ کی درآمدات کی ادائیگی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت کے بنیادی اصول مضبوط ہیں اور یہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔ روپے کی قدر میں گراوٹ پر انہوں نے کہا کہ سال۲۰۱۴ء سے پہلے اس کی قدر  ۲ء۵؍ فیصد کمی کے درمیان تھی جبکہ  اب یہ گراوٹ۲ء۴؍ فیصد کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آربی آئی کے ۹۰؍ ویں یوم تاسیس کی تقریب

ایک  دیگر ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے  یہ بھی کہا کہ سرمائے کے اخراجات میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔  پچھلے مالی سال کے بجٹ میں جہاں یہ۱۱ء۱۱؍ لاکھ کروڑ روپے تھا، وہیں سال ۲۶-۲۰۲۵ءمیں یہ ۱۱ء۲۱؍ لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
 ایک اور سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے کہا کہ یہ درست ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ہندوستانی مارکیٹ سے اپنا پیسہ نکال لیا ہے لیکن گزشتہ چند دنوں میں۳ء۸۴؍ ارب روپے بھی مارکیٹ میں واپس آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بازار مضبوط ہوا ہے۔  تمام وزارتیں سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کے لئے خصوصی پروگرام چلا رہی ہیں۔
 ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ۳۳ء۴؍بلین ڈالر پر آ گیا ہے اور حکومت برآمدات کو مسلسل فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آر آئیز کے لئے خصوصی کھاتہ کھولنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK