• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیتن یاہو کی اہلیہ کیخلاف تفتیش شروع کرنے کا فیصلہ

Updated: December 28, 2024, 12:32 PM IST | Tel Aviv

بدعنوانی کے مقدمے میں سیاسی مخالفین اور گواہوں کو ہراساں کرنےکا الزام۔

On the left is Sara Nitin Ya Ho. Photo: INN
بائیں جانب سارہ نیتن یا ہو۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن بڑی  مشکل میں پھنس گئی ہیں، اُن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر  کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے میں سیاسی مخالفین  اور گواہوں کو ہراساں کیا جس  پر اٹارنی جنرل نے تفتیش  شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
 میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت انصاف نے کہا  کہ ٹیلی ویژن  پروگرام میں نیتن یاہو کی اہلیہ کیخلاف چلنے والی رپورٹ کی بنیاد پر  تفتیش کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: مودی سرکار نے سابق وزیراعظم کی سمادھی کیلئے جگہ نہیں دی!

ٹیلی ویژن پروگرام میں سارہ نیتن کے وہاٹس ایپ  پیغامات دکھائے گئے ہیں جن میں وہ ایک سابق مشیر کو سیاسی مخالفین کیخلاف  مظاہرے کروانے اور مقدمے کے اہم گواہ کو دھمکی دینے  کی ہدایت دے رہی ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف چلنے والے بدعنوانی کے مقدمے سے متعلق یہ حالیہ انکشافات ان کیلئے مزید مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔
 اسرائیلی  وزیر اعظم پر مختلف کیسز میں دھوکہ دہی، اعتماد کو ٹھیس پہنچانے اور رشوت  لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے  میڈیا مالکان اور دولت مند شخصیات سے لئے گئے فائدوں کے بدلے میں انہیں  نوازا ہے ۔
  دوسری جانب ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ایک  منظم مہم کے تحت انہیں پراسیکیوٹر، پولیس اور میڈیا کی جانب سے نشانہ بنانے  کی کوشش ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK