• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

تیز رفتار ٹیمپو نے ڈلیوری بوائے کو کچل دیا، جائے وقوعہ پر ہی موت

Updated: June 24, 2024, 12:39 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

ڈرائیور نے مزید ۸؍گاڑیوں کو بھی ٹکر ماری،ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیا۔

The driver of the tempo had given the cleaner to drive the vehicle which crushed one person while damaging several vehicles. Photo: INN
ٹیمپو کے ڈرائیور نے کلینر کو گاڑی چلانے کیلئے دی تھی جس نے ایک شخص کو کچل دیا جبکہ کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ تصویر : آئی این این

یہاں کے کھونی علاقے میں پلاوا ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ایک تیز رفتار ٹیمپو نے زومیٹو ڈیلیوری بوائے سمیت سڑک کے کنارے کھڑی ۸ موٹر سائیکلوں کو زور دار ٹکر مار دی۔ اس افسوسناک حادثہ میں نوجوان کی جائے وقوعہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے ٹیمپو کے ڈرائیور نے کلنیر کو گاڑی چلانے دی تھی جسے ڈرائیونگ کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ اس معاملے میں مانپاڑہ پولیس نے لاپروائی سے گاڑی چلانے والے کلینر کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شری کانت شندے نےمہایوتی کے امیدواروں کی شکست کا ذمہ دار مسلمانوں کو قرار دیا!

اطلاع کے مطابق گاڑیوں کی صفائی کیلئے پانی سپلائی کرنے والے ٹیمپو کے ڈرائیور نے اپنے کلینر کو گاڑی چلانے کیلئے دی تھی۔ کلینر کے پاس گاڑی چلانے کا کوئی لائسنس اور تجربہ نہیں تھا۔ سنیچر کی شب انتہائی غیر ذمہ داری سے ٹیمپو چلانے والے کلینر نے پلاوا ہاؤسنگ کمپلیکس کے پاس زومیٹو ڈیلیوری بوائے سوربھ یادو کو پہلے ٹکر ماری اور پھر تقریباً ۲۰۰ میٹر تک اسے گھسیٹا ہوا لے گیا۔ اس حادثہ میں نوجوان کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹیمپو ڈرائیور نے سڑک کے کنارے کھڑی ۸ ؍موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مانپاڑہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ٹیمپو کے کلینر آتش جادھو کو گرفتار کیا۔ حادثہ میں ایک بے گناہ نوجوان کی جان چلی گئی اور ۸ ؍موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا مشتعل شہریوں نے کلینر سمیت ڈرائیور کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK