• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مالی سال ۲۰۲۵ء میں تیل کا درآمد بل بڑھ سکتاہے

Updated: May 01, 2024, 12:41 PM IST | Agency | New Delhi

آئی سی آر اے کے مطابق ہندوستان کاتیل کی درآمد پر انحصار اعلیٰ سطح پر رہنے کا امکان ہے۔ ملک کا درآمد بل ۱۰۴؍بلین ڈالرس ہوسکتاہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

:موجودہ مالی سال ۲۵۔ ۲۰۲۴ء میں ہندوستان کا خالص تیل کا درآمداتی بل بڑھ کر۱۰۱۔ ۱۰۴؍ بلین ڈالر ہو سکتا ہے۔ یہ ۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں ۹۶ء۱؍ بلین ڈالر تھا۔ آئی سی آر اے نے منگل کو کہا کہ ایران اسرائیل تنازع میں اضافہ درآمداتی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے جس سے ہندوستان کے درآمد کردہ تیل کی قیمت میں اضافہ ممکن ہے۔ 
 اپنے تجزیے کی بنیاد پر، ملکی ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ روسی تیل کی درآمدات کی کم قیمت سے ۲۴۔ ۲۰۲۳ء کے۱۱؍ماہ (اپریل تا فروری) میں ۷ء۹؍ بلین ڈالر کی بچت ہونے کی توقع ہے، جو کہ ۲۳۔ ۲۰۲۲ء میں ۵ء۱؍ بلین ڈالر تھی۔ 
 آئی سی آر اے نے کہاکہ ’’ہندوستان کا تیل کی درآمد پر انحصار اعلیٰ سطح پر رہنے کی امید ہے۔ اگر روسی خام تیل کی خریداری پر رعایت موجودہ نچلی سطح پر رہتی ہے تو آئی سی آر اے کو توقع ہے کہ مالی سال ۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں ہندوستان کا خالص تیل درآمداتی بل ۹۶ء۱؍ بلین ڈالرس سے بڑھ کر مالی سال ۲۵۔ ۲۰۲۴ء میں ۱۰۴۔ ۱۰۱؍ بلین ڈالرس ہو جائے گا۔ مالی سال میں خام تیل کی قیمت ۸۵؍ ڈالر فی بیرل رہے گی۔ ایجنسی نے کہا کہ اس کے علاوہ ایران اسرائیل تنازع میں کسی بھی طرح کی شدت اور خام تیل کی قیمتوں کے نتیجے میں اضافہ رواں مالی سال میں تیل کی خالص درآمد کی قیمت پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ آئی سی آر اے کے حساب کے مطابق رواں مالی سال خام تیل کی اوسط قیمت میں فی بیرل ۱۰؍ ڈالر کا اضافہ سال بھر کے دوران تیل کی خالص درآمدات میں ۱۳۔ ۱۲؍ بلین ڈالرس کا اضافہ کرے گا۔ اس سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ (سی اے ڈی) بڑھ کر جی ڈی پی کے۰ء۳؍ فیصد ہو جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں بھی ایم ڈی ایچ کے خلاف کارروائی

ہندوستان اپنی خام تیل کی ۸۵؍فیصد سے زیادہ ضروریات کے لئے درآمدات پر منحصر ہے۔ ریفائنری میں خام تیل کو پیٹرول اور ڈیزل جیسے ایندھن میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ یوکرین جنگ کے بعد کچھ مغربی ممالک نے روسی تیل سے منہ موڑ لیا ہے جس کی وجہ سے اس نے رعایت کی پیشکش کی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہندوستانی ریفائنریز نے رعایتی تیل لینا شروع کر دیا۔ مغربی ایشیا میں حالیہ تنازع خام تیل کی درآمد کے راستوں کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ 
 رواں ماہ کے شروع میں ایران نے اسرائیل پر سب سے پہلے ڈرون اور راکٹوں سے حملہ کیا تھا جس کے جواب میں اسرائیل نے میزائل داغے تھے۔ ہندوستان سعودی عرب، عراق اور متحدہ عرب امارات سے تیل درآمد کرتا ہے۔ یہ قطر سے آبنائے ہرمز کے ذریعے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) بھی درآمد کرتا ہے، جو عمان اور ایران کے درمیان ایک تنگ سمندری راستہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK