• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسٹاک مارکیٹ میں چوتھے روز بھی مندی برقرار

Updated: April 19, 2024, 12:15 AM IST | Agency | Mumbai

بی ایس ای کا۳۰؍ حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس۴۵۴ء۶۹؍پوائنٹس گر کر۷۲۴۸۸ء۹۹؍ پر آگیا۔

Stock Market. Photo: INN
اسٹاک مارکیٹ۔ تصویر : آئی این این

عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر توانائی، ایف ایم سی جی، ہیلتھ کیئر، بینکنگ اور کنزیومر ڈیریبل سمیت ۱۸؍ گروپس میں فروخت ہونے سے اسٹاک مارکیٹ  جمعرات کو مسلسل چوتھے دن گراوٹ کے ساتھ بند  ہوئی۔بی ایس ای کا۳۰؍ حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس۴۵۴ء۶۹؍پوائنٹس گر کر۷۲۴۸۸ء۹۹؍ پر آگیا۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی۱۵۲ء۰۵؍پوائنٹس گر کر۲۲؍ ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی نشان سے نیچے ۲۱۹۹۵ء۸۵؍پوائنٹس پر بند ہوا لیکن بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں ملا جلا رجحان رہا۔ مڈ کیپ۰ء۳۹؍ فیصد گر کر۴۰۱۵۹ء۶۶؍ پوائنٹس جبکہ اسمال کیپ۰ء۰۶؍ فیصد بڑھ کر۴۵۴۵۰ء۴۷؍ پوائنٹس پر آگیا۔

یہ بھی پڑھئے: ہریانہ میں بارش کی وجہ سے لاکھوں ٹن گیہوں اور سرسوں کا نقصان

اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل۳۹۲۹؍ کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے۱۹۳۴؍ میں فروخت ہوئے ۱۸۶۳؍ میں خریدے گئے جبکہ۱۳۲؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی۳۶؍ کمپنیوں میں گراوٹ ہوئی جبکہ باقی۱۴؍ میں اضافہ ہوا۔
 بی ایس ای میں ٹیک اور ٹیلی کام میں۱ء۶۲؍ فیصد تک اضافے کو چھوڑ کر باقی۱۸؍ گروپس میں کمی کا رجحان تھا۔ اس عرصے کے دوران اشیاء۰ء۳۹، سی ڈی۰ء۵۴، توانائی۱ء۲۸، ایف ایم سی جی۱ء۰۰، فائنانشیل سروسیز۰ء۶۲، انڈسٹریز۰ء۰۳، آئی ٹی۰ء۱۹، یوٹیلٹیز۰ء۲۰، آٹو۰ء۷۳ ، بینکنگ۱ء۰۹، کنزیومر آئل۱ء۰۹،، میٹل گیس۵ء۰۶،پاور۰ء۳۳، ، رئیلٹی۰ء۷۰؍ اور سروسیز گروپ کے حصص میں۰ء۲۴؍ فیصد کمی ہوئی۔بین الاقوامی سطح پر اضافہ ہوا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای۰ء۲۱، جرمنی کا ڈی اے ایکس۰ء۰۱،، جاپان کا نکی۰ء۳۱،، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ۰ء۸۲، جنوبی کوریا کا کوسپی۱ء۹۵؍ اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ۰ء۰۹؍ فیصد مضبوط رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK