• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اقوام متحدہ: محکمہ انسانی حقوق کی اروندھتی رائے کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی اپیل

Updated: June 27, 2024, 10:18 PM IST | Hague

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ہندوستانی حکام سے کشمیر پر تبصروں پر مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی اپیل کی ہے، اورحکومت کے ذریعے ناقدین پر انسداد دہشت گردی قانون (یو اے پی اے) کے تحت کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Writer Arundhati Roy. Photo: INN
مصنفہ اروندھتی رائے۔ تصویر: آئی این این

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلیٰ عہدیدار نے جمعرات کو کہااقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ہندوستانی حکام سے کشمیر پر تبصروں پر مصنف اروندھتی رائے کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ناقدین کو خاموش کرنے کیلئے ہندوستان میں انسداد دہشت گردی کے قانون کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔اور حکام سے کشمیر پر تبصروں کیلئے مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی اپیل کی۔ ہائی کمشنر وولکر ترک کی سربراہی میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ’’ حکام کشمیر پر تبصروں کیلئے اروندھتی رائے اور شیخ شوکت حسین کے خلاف مقدمات ختم کریںاور اس قانون  پر نظرثانی اور اس کے تحت حراست میں لیے گئے انسانی حقوق کے محافظوں کو رہاکیا جائے۔

یہ بھی پڑھئے: سنجنا ٹھاکر کی کہانی ’’ایشوریہ رائے‘‘ نے کامن ویلتھ انعام حاصل کیا

اس ماہ کے شروع میں، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے رائے اور کشمیر کی سینٹرل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر شیخ شوکت حسین کے خلاف ۲۰۱۰ءمیں ایک تقریب میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کیلئے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھئے: آسکر: اکیڈمی نے ۴۸۷؍ نئے ممبران کو مدعو کیا، کئی ہندوستانی فلمی شخصیت شامل

بکر انعام یافتہ مصنفہ رائے اور حسین کو ۲۸؍اکتوبر ۲۰۱۰ءکو درج کی گئی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔ دونوں نے ۲۱؍اکتوبر کو ۲۰۱۰ءنئی دہلی میں ’’آزادی دی اونلی وے‘‘ کے بینر تلے منعقدہ ایک کانفرنس میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقاریر کی تھیں۔۶۲؍ سالہ رائےکو جمعرات کو ان کی غیر متزلزل اور بیباک تحریروں کیلئے باوقار قلم پنٹر پرائز ۲۰۲۴ءسے نوازا گیا۔ یہ انعام ۲۰۰۹ءمیں چیریٹی انگلش پینکی جانبسے قائم کیا گیا تھا،جو آزادی اظہار کے دفاع اور نوبل انعام یافتہ ڈرامہ نگار ہیرالڈ پنٹر کی یاد میںقائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK