• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنجنا ٹھاکر کی کہانی ’’ایشوریہ رائے‘‘ نے کامن ویلتھ انعام حاصل کیا

Updated: June 27, 2024, 9:30 PM IST | London

ممبئی سے تعلق رکھنے والی ۲۶؍ سالہ مصنفہ سنجنا ٹھاکر کو ان کی کہانی ’’ایشوریہ رائے‘‘ کیلئے لندن میں ۵؍ ہزار پاؤنڈ کامن ویلتھ شارٹ اسٹوری پرائز ۲۰۲۴ء کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے ۷؍ ہزار ۳۵۹؍ شرکاء کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

Sanjana Thakur. Photo: INN
انعام یافتہ سنجنا ٹھاکر۔ تصویر: ایکس

ممبئی سے تعلق رکھنے والی ۲۶؍ سالہ مصنفہ سنجنا ٹھاکر نے جمعرات کو لندن میں ۵؍ ہزار جی بی پی  کامن ویلتھ شارٹ اسٹوری پرائز ۲۰۲۴ء کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر کے ۷؍ ہزار ۳۵۹؍ افراد کو شکست سے دوچار کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

سنجنا کی کہانی’’ایشوریہ رائے‘‘ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریہ رائے سے منسوب ہے۔ ادب کی میگزین ’’گرانٹا‘‘ نے ۲۰۲۴ء کے کامن ویلتھ شورٹ اسٹوری پرائز کی تمام کہانیاں شائع کی ہیں۔ سنجنا ٹھاکر نے مزید کہا کہ ’’میں یہ نہیں بتا سکتی کہ میں یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد کتنی خوش ہوں۔

یہ بھی پڑھئے: مہنگائی کی شرح کم ہونے سے کسانوں کو فائدہ : شکتی کانت داس

مجھے امید ہے کہ میں ایسی کہانیاں لکھنا جاری رکھوں گی جسے لوگ پڑھنا پسند کریں گے۔ ماؤں اور بیٹیوں، جسموں، خوبصورتی کے معیار اور بامبے کے اسٹریٹ فوڈ کے بارے میں میری کہانی کو اتنے قارئین نے پسند کیا یہ میرے لئے فخر کی بات ہے۔میں آپ سب کی مشکور ہوں۔میں نے اپنی ۲۶؍ سالہ زندگی میں سے ۱۰؍ سال ان ممالک میں گزارے ہیں جو میرے نہیں ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹرین کی برتھ سیٹ گرنے سے کیرالا کے ایک شخص کی موت، ریلوے انتظامیہ کا ساتھی ملزم پر الزام

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کہانیاں لکھنا میرے لئے یہ قبول کرنے کاطریقہ ہے کہ ممبئی ایسا شہر ہے جس کی میں اس میں رہتے ہوئے بھی خواہش کروں گی۔ یہ میرے ذہن میں `جگہ کو دوبارہ بنانے کا ایک طریقہ ہے۔‘‘ سنجنا ٹھاکر کی یہ کہانی ایک نوجوان لڑکی اونی کے اطراف گھومتی ہےجو مقامی پناہ گاہ میں رہنے والی ممکنہ ماؤں کے درمیان انتخاب کرتی ہے۔ پہلی ماں بہت زیادہ صاف ستھری ہے جبکہ دوسری ، جو بالکل ایشوریہ رائے کی مانند نظر آتی ہے، بہت زیادہ خوبصورت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK