• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ نے شام کے نئے لیڈر احمد الشرع پر سے انعام کی رقم ختم کردی

Updated: December 21, 2024, 9:51 PM IST | Damascus

گزشتہ دن ایک امریکی وفد نے شام کی نئی حکومت کے لیڈر احمد الشرع (ابومحمد الجولانی) سے ملاقات کی ۔ اس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مثبت اشارے ملے ہیں۔ امریکہ نے احمد الشرع کو ختم کرنے یا انہیں گرفتار کروانے کیلئے ۱۰؍ ملین ڈالر کا انعام رکھا تھا، جسے ختم کردیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایک سینئر امریکی سفارت کار نے جمعہ کو شام کے نئے لیڈر احمد الشرع (ابو محمد الجولانی) کو بتایا کہ واشنگٹن ان کی گرفتاری کیلئے انعامی رقم کو ختم کر رہا ہے، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے وعدے سمیت ان کی بات چیت سے مثبت پیغامات کا خیرمقدم کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کیلئے واشنگٹن کی اعلیٰ سفارت کار باربرا لیف نے دمشق میں الشرع سے ملاقات کے بعد کہا جو شام کی خانہ جنگی کے ابتدائی دنوں کے بعد سے امریکی سفارت کاروں کا شام کے دارالحکومت میں پہلا باضابطہ مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’الشرع کی جانب سے ہمیں مثبت پیغامات ملے ہیں۔ ہم ان اصولوں اور اقدامات پر پیش رفت کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ صرف الفاظ نہیں ہیں۔ ہم الشرع کی قیادت میں شام کے سیاسی عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ایک جامع اور نمائندہ حکومت بنتی ہے جو تمام شامیوں بشمول خواتین اور شام کی متنوع نسلی اور مذہبی برادریوں کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جاپان: نزلہ بخاروبائی صورت اختیار کرگیا، ہزاروں معاملات درج

ایک شامی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس سے قبل اے ایف پی کو تصدیق کی تھی کہ امریکی وفد نے الشرع سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’ملاقات ہوئی، اور یہ مثبت رہی۔ اور نتائج مثبت ہوں گے، ان شاء اللہ۔‘‘ دوسری جانب، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان، جنہوں نے بشار الاسد کے مخالفین کی حمایت کی تھی، نے مصالحت اور شام کی علاقائی سالمیت اور اتحاد کی بحالی پر زور دیا ہے۔ ترکی شام میں کرد زیرقیادت فورسیز پر دباؤ ڈال رہا ہے، اور اردگان نے جمعہ کو کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں سرگرم ’’دہشت گرد‘‘ گروپوں، خاص طور پر آئی ایس اور کرد جنگجوؤں کو تباہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK