• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے والا مدینہ منورہ کا نوجوان ہیرو بن گیا

Updated: August 28, 2024, 1:48 PM IST | Agency | Madinah

سیلابی ریلے میں پھنسی کار میں موجود افراد کو نکالنے کیلئے فہد الحربی نے جے سی بی مشین۳؍ میٹر تک پانی میں اتاردی۔

Fahad al-Harbi carrying out rescue operation in flood. Photo: INN
فہد الحربی سیلاب میں بچاؤآپریشن انجام دیتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

 نوجوان فہد الحربی کے مدینہ منورہ کے جنوب میں غمیس الحمام کے مقام پر سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے ۴؍ افراد کو بچانے کی کوشش نے اسے سوشل میڈیا پر ہیروبنا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کئےگئے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان سیلابی ریلے میں پھنسےافراد کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔ بچاؤ آپریشن کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ’العربیہ‘ نےفہد الحربی سے بات کی جس سے معلوم ہو تا ہے کہ وہ جے سی بی مشین آپریٹر ہے۔ 
 فہد نے بتایا کہ’’ میں اپنے گھر کے قریب تھا اور مجھے اپنے بھائی کی طرف سے کال آیا۔ اس نے بتایا کہ ایک خاندان سیلابی ریلے میں پھنساہے اور مدد کا منتظر ہے۔ میں نے فوراً ایکس کیویٹر مشین اسٹارٹ کی اور حادثے کی جگہ پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھئے:غزہ پٹی میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس سعودی عرب پہنچے

میرے ساتھ بہت سے دیگر لوگوں نے بھی مدد کی کوشش کی۔ میرے پاس گاڑی میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے وقت بہت کم تھا۔ میں نے پہلی فرصت میں ایک بچے کو باہر نکالا۔ ‘‘

فہد الحربی۔ تصویر:آئی این این
 اس نے مزید بتایا کہ ’’میں اپنی مشین کے ساتھ پانی میں اتر گیا، اس وقت وہاں پانی تین میٹر تک اونچا ہوچکا تھا۔ میں مشین کے ذریعے کار تک پہنچا۔ کار میں چار افراد موجود تھے۔ ان میں تین چھوٹے بچے تھے۔ انہوں نے کار کے دراوزے بند کررکھے تھے۔ جیسے میں ان کے پاس پہنچا تو ان کی جان میں جان آگئی۔ اس کے بعد میں نے چاروں افراد کو وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پرمنتقل کیا۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ بچوں نے بہت خوشی محسوس کی کہ وہ معجزانہ طور پر بچ گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK