• Sat, 15 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: ٹک ٹاک سروس مکمل طور پر بحال

Updated: February 14, 2025, 4:51 PM IST | California

امریکہ میں ایپ اسٹورز پر ٹک ٹاک بحال کردی گئی، پلےا سٹور اور ایپ اسٹور سے صارفین ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

TikTok. Photo: INN.
ٹک ٹاک۔ تصویر: آئی این این۔

امریکہ میں ٹک ٹاک سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی، پلے اسٹور اور ایپ اسٹور سے صارفین ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ گوگل اور ایپل کو ٹک ٹاک بحال کرنے پر جرمانہ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی، جس کے بعد کمپنیز نے اپنے ایپ اسٹورز پر ٹک ٹاک بحال کی۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک جو چینی ٹیکنالوجی فرم بائٹ ڈانس کے ذریعے چلائی جاتی ہے، کو ۱۸؍ جنوری کو ایپل اور گوگل کے ایپ اسٹورز سے ایک قانون کی تعمیل کرنے کیلئے ہٹا دیا گیا تھا جس کے تحت ایپ کے چینی مالک بائٹ ڈانس کو ایپ قومی سلامتی کی بنیاد پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مقبول سوشل میڈیا ایپ، جس کے۱۷۰؍ ملین سے زیادہ امریکی صارفین ہیں، نے ٹرمپ کی جانب سے اس یقین دہانی کے بعد کہ وہ ایپ پر پابندی کو ملتوی کر دیں گے، سروس بحال کرنے سے پہلے ایک دن کیلئے امریکہ میں اپنی سروسیز معطل کر دی تھیں۔ ٹرمپ کے دفتر میں پہلے دن انہوں نے ٹِک ٹاک پر پابندی کے نفاذ کو۵؍ اپریل تک بڑھانے کیلئے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: امریکی ایڈ کے ملازمین نے جج سے ٹرمپ کے فیصلے کو روکنے کی درخواست کی

یاد رہے کہ ٹک ٹاک کو امریکہ میں طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا ہے، امریکی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس کی چینی ملکیت اور لاکھوں امریکیوں کے ڈیٹا تک رسائی اسے قومی سلامتی کیلئے خطرہ بناتی ہے۔ ٹک ٹاک نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ اس نے چینی حکومت کے کہنے پر امریکی صارف کا ڈیٹا شیئر کیا ہے اور دلیل دی ہے کہ اس قانون کو ختم کرنے یا اس پر پابندی لگانے کا قانون اس کے امریکی صارفین کے پہلی ترمیم کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK