• Mon, 10 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اساتذہ کو اے آئی کی ٹریننگ دینے کے بعد کیرالا اپنا اے آئی انجن بنائے گا

Updated: February 09, 2025, 11:22 AM IST | Kochi

کیرالا کی ریاستی حکومت نے کہا کہ اے آئی انجن اس سال کیرالا انفراسٹرکچر اینڈ ٹیکنالوجی فار ایجوکیشن کی مدد سے بنایا جائے گا۔ حکومت نے اسکولوں میں۲۹؍ ہزار روبوٹک کٹس کی تقسیم مکمل کر لی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اسکول کے اساتذہ کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی  بنیادی تعلیم  فراہم کرنے کے بعد کیرالا حکومت نے اب اسکولوں کے لئے  اپنا اے آئی  انجن بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم وی سیون کٹی نے سنیچر کو اعلان کیا کہ اے آئی انجن اس سال کیرالا انفراسٹرکچر اینڈ ٹیکنالوجی فار ایجوکیشن(کے آئی ٹی ای ) کی مدد سے بنایا جائے گا۔ یہ اطلاع حکومت کے سرکاری بیان میں دی گئی۔
 وزیر نے یہ بات انٹرنیشنل فری اینڈ اوپن سورس سافٹ ویئر (آئی سی ایف او ایس ایس) کیمپس میں ’لٹل کائٹس‘ نامی ریاستی سطح کے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کیرالا حکومت نے اسکولوں میں۲۹؍ہزارروبوٹک کٹس کی تقسیم مکمل کر لی ہے۔ یہ پہل ریاستی محکمۂ تعلیم کے ٹیکنالوجی ونگ کے آئی ٹی ای  کے ذریعے چلائی گئی تھی۔ کے آئی ٹی ای  کی طرف سے اسکولوں کو فراہم کردہ اوپن ہارڈ ویئر پر مبنی روبوٹک کٹ میں ارڈیونو اونو ریو ۳، ایل ای ڈی ، ایس جی ۹۰؍ منی سرو موٹر، ایل ڈی آر  لائٹ سینسر ماڈیول،  آئی آر  سینسر ماڈیول، ایکٹیو بزر ماڈیول، پش بٹن، بریڈ بورڈ، جمپر وائرس اور ریزسٹرس جیسے اجزاء شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ۳؍ اسرائیلی یرغمال اور ۱۸۳؍ فلسطینی قیدی رہا

ریاستی وزیر نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ کمپنیاں معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی شراکت کریں۔ انہوں نے انڈین آئل کارپوریشن، کوچین شپ یارڈ، کیوبرسٹ ٹیکنالوجی اور کینرا بینک جیسے اداروں کی مثالیں پیش کی ہیں  جنہوں نے سی ایس آر فنڈز (کارپوریٹ سماجی ذمہ داری فنڈز) کے تحت اسکولوں میں روبوٹکس کی تعلیم کو فروغ دیا۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی طرف سے ڈجیٹل آلات کے زیادہ استعمال سے پیدا ہونے والی پریشانیوں اور فرضی خبروں کی روک تھام جیسے مسائل کو اسکول کی آئی سی ٹی کتابوں میں شامل کیا گیا ہے۔
ایم ایل اے کڈاکمپلی سریندرن،  کے آئی ٹی ای کے سی ای او انور سداتھ اور آئی سی ایف او ایس ایس کے ڈائریکٹر سنیل ٹی ٹی اس تقریب میں موجود تھے۔ اس دو روزہ پروگرام میں سنگاپور یونیورسٹی کے پروفیسر پرہلاد وڈکپیٹ، کیرالا یونیورسٹی کے پروفیسر اچیوتاشنکر ایس نے حصہ لیا۔ نیر اور دیگر ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کیرالا حکومت نے ہزاروں اساتذہ کو اے آئی کی  ٹریننگ دی تھی۔ ہندوستان میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ریاست نے اپنے اساتذہ کواے آئی  سکھانے کی پہل کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK