۱۵۰؍عازمین پر ایک خادم الحج مقرر کیا گیا ہے،انتخاب کیلئے آنلائن کمپیوٹر ٹیسٹ اور گریجویشن کی شرط پہلی مرتبہ عائد کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: February 09, 2025, 12:30 PM IST | Mumabi
۱۵۰؍عازمین پر ایک خادم الحج مقرر کیا گیا ہے،انتخاب کیلئے آنلائن کمپیوٹر ٹیسٹ اور گریجویشن کی شرط پہلی مرتبہ عائد کی گئی ہے۔
خدام الحجاج کا اتوار۹؍ فروری کو یعنی آج آن لائن ٹیسٹ رکھا گیا ہے۔ اسے سی بی ٹی ٹیسٹ یعنی کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کہا گیا ہے ۔ اس کے بعد انٹرویو لے کر خدام الحجاج کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے طے شدہ ضابطے کے مطابق ۱۵۰؍ حجاج پر ایک خادم الحج ہو گا۔ گزشتہ سال ۳۰۰؍عازمین پر ایک خادم الحج کو بھیجا گیا تھا ۔ اس دفعہ یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عازمین کی سہولت اور ان کی بہتر رہنمائی کے لئے تعداد کم کی گئی ہے ۔ مگر اس کا اندازہ حج کے بعد صحیح معنوں میں اس وقت ہوگا جب حجاج سفر حج سے لوٹیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: ۳؍ اسرائیلی یرغمال اور ۱۸۳؍ فلسطینی قیدی رہا
اس دفعہ خادم الحج کے لئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ امیدوار گریجویٹ اور سرکاری ملازم ہو، اس میں آٹونومس باڈی کے ملازمین بھی شامل ہیں، تاکہ صحیح طریقے پر ذمہ داری ادا نہ کرنے اور عازمین کی شکایت ملنے پر اس سے جواب طلب کیا جاسکے اور بدنظمی یا گڑبڑی پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی جاسکے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل خدام الحجاج کے تعلق سے کافی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ انہوں نے عازمین کی صحیح رہنمائی نہیں کی ، وہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے ارکان کی ادائیگی میں مصروف ہوگئے تھے یا بہت سے خدام الحجاج کو اپنی ذمہ داری کا ہی صحیح علم نہیں تھا وغیرہ۔
ممبئی اور مہاراشٹر سے۳۰۰؍ امیدوار
ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر علاقوں سے خدام الحجاج کی ۳۰۰؍ درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ ان میں ۲۴۰؍ سرکاری ملازم ہیں جبکہ بقیہ امیدوار نجی اداروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ملکی سطح پر اس دفعہ ایک لاکھ ۲۲؍ ہزار ۵۱۸؍ عازمین حج کا کوٹہ ہے، اس اعتبار سے مجموعی طور پر۸۰۰؍ سے زائد خدام الحجاج روانہ کئے جائیں گے ۔
امیدواروں سے ٹیسٹ میں کیا پوچھا جائے گا
امیدواروں سے حج، عمرہ اور حجاج کی خدمت اور ان کی مدد کے تعلق سے سوالات کئے جائیں گے ۔ انہیں آن لائن جواب دینا ہوگا۔ نمائندہ انقلاب نے اس تعلق سے ریاستی اور مرکزی حج کمیٹیوں کے افسران سے بات چیت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں ریاستی حج کمیٹیوں کی جانب سے بنائے گئے مراکز پر آج۱۲؍ بجے سے ۲؍بجے کے درمیان آن لائن ٹیسٹ ہوگا۔ امیدواروں کو وقت پر سینٹرز پر حاضر رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ممبئی میں نظم نہ ہونے کے سبب دیوگیری کالج اورنگ آباد میں اس تعلق سے نظم کیا گیا ہے۔ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد گورنمنٹ کے افسران اس کی جانچ پڑتال کریں گے اور ہفتہ دس دن میں اس کا نتیجہ ظاہر کیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو معلومات