• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈزنی لینڈ شنگھائی: سیاح نے ’وِنی دی پو‘ کو مکا مار دیا، عوام میں ناراضگی

Updated: October 08, 2024, 9:13 PM IST | Shanghai

شنگھائی کے ڈزنی لینڈ پارک میں ایک سیاح نے تفریحاً مشہور ڈزنی کارٹون کردار ونی دی پو کے ماسکوٹ کو مکا مار دیا، جس کےبعد وہ زمین پر گر گیا ۔اس واقع کے بعد عوام میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس غیر ذمہ دار شخص کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Tourists can be seen punching the mascot in the head at Shanghai Disneyland. Photo: INN
شنگھائی ڈزنی لینڈ میں سیاح کو ماسکوٹ کے سر پر مکا مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تصویر: آئی این این

شنگھائی ڈزنی لینڈ میں ڈزنی کا مشہور کارٹون کردار ونی دی پو((winnie the poohکے تفریحی ماسکوٹ کو ایک سیاح نے سر پر مکا مار دیا۔ یہ ناخوشگوار واقعہ سوشل میڈیا پر ساجھا کئے جانے کے بعد عوام میں شیدید ناراضگی پھیل گئی۔ واقعہ یوں ہوا کہ تمام ماسکوٹ سیاحوں کے سامنے سے گزررہے تھے، اسی وقت ایک سیاح نے ونی دی پو ماسکوٹ کے سر پر مکا مار دیا، جسے دیکھ کر دیگر سیاح اور اسٹاف کے ساتھی حیرت زدہ رہ گئے، جبکہ وہ سیاح ہنس رہا تھا، لیکن سیاحوں نے اس حرکت پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ویڈیومیں آگے دکھایا گیا کہ وہ ماسکوٹ زمین پر گر گیا،جسے اس کے ساتھیوں نے اٹھایا، لیکن وہ اپنا سر سنبھالے ہوئےموقع سے چلا گیا۔ 
چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق اس تفریحی پارک کے انتظامیہ نے اس واقع کی تصدیق کی ہے، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ونی دی پو ماسکوٹ کو کسی بھی قسم کی سنگین چوٹ نہیں آئی، لیکن سیاح کو اس حرکت کیلئے جوابدہ بنایا گیا ہے۔ حالانکہ انہوں نےاس بات کا خلاصہ نہیں کیا  کہ اس سیاح کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔ڈزنی لینڈ نے مزید وضاحت کی کہ اکثر ماسکوٹ سیاحوں کے درمیان بہت قریب پہنچ جاتے ہیں، جبکہ انہیں علحٰدہ کرنے کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی۔ اس حادثہ کے باوجود پارک کا اپنی پالیسی میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: کلیان : آلودگی پھیلانےوالے بیکری اور ڈھابہ مالکان کو نوٹس

دوسری جانب فو جیان نامی وکیل کا کہنا ہے کہ اگر ماسکوٹ کسی بھی طرح متاثر ہوتا تو اس کی مکمل ذمہ داری اس غیر مہذہب سیاح پر عائد ہوتی،اور اسے جسمانی و جذباتی نقصان کا ازالہ کرناپڑتا۔اس کے ساتھ انتظامیہ بھی سیاح پر جرمانہ عائد کر سکتا ہے، حتیٰ کہ اسے قلیل مدت کیلئے حراست میں بھی رکھا جا سکتا ہے، اسی کے ساتھ فوجیان نے مشورہ دیا کہ انتظامیہ اس قسم کے سیاحوں کے پارک میں داخلے پر پابندی بھی عائد کر سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے پوسٹ ہونے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ جس میں انہوں نے اس سیاح کو غیر ذمہ دارانہ حرکت کیلئے قصوروار ٹہرایا۔ جب کہ ایک اور صارف نے اس قسم کی ضرب سے ہونے والی ممکنہ چوٹ کا خلاصہ کیا ہے۔اسی طرح ایک صارف نے بتایا کہ اس لبادے کے سر کا وزن ۸؍ کلو گرام ہوتا ہے جو گردن پر مرکوز ہوتا ہے۔اور ذرا سی چوٹ ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کر سکتی ہے۔جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’ جس سیاح نے ماسکوٹ کے سر پر ضرب لگائی وہ ذہن سے عاری ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK