• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پنجاب میں ٹرین پلٹنے کی سازش بے نقاب، ریلوے ٹریک پر سلاخیں ملیں

Updated: September 24, 2024, 11:36 AM IST | Agency | Bathinda

بھٹنڈہ کے بنگی نگر کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کو پلٹنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن لو کو پائلٹ کی مستعدی سے بڑا حادثہ ٹل گیا، ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

One picture shows security personnel on the railway track while the other picture shows bars. Photo: INN
ایک تصویر میں ریلوے ٹریک پر سیکوریٹی اہلکار جبکہ دوسری تصویر میں  سلاخیں۔ تصویر : آئی این این

پنجاب کے بھٹنڈہ ریلوے ٹریک پر ٹرین کو پلٹنے کی سازش بے نقاب کی گئی ہے جہاں اتوار کو ریلوے ٹریک پر سلاخیں ملنے سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ سلاخوں  کے سبب ٹرین پٹری سے اتر سکتی تھی اور ایک بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جس نے ٹرین پلٹنے کی سازش کی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیسے ہی لوکو پائلٹ کو ریلوے ٹریک پر سلاخوں کی موجودگی کا علم ہوا، اس نے احتیاط برتتے ہوئے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔
یہ واقعہ اتوار کو علی ا لصباح۳؍ بجے کا بتایا جاتا ہے جب ملزم نے بھٹنڈہ کے بنگی نگر کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کو پلٹنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران سست رفتاری سے چلنے والی ٹرین کے لوکو پائلٹ کو اچانک ریلوے ٹریک پر ایک مشکوک چیز پڑی ہونے کی اطلاع ملی اور اس نے فوری طور پر ٹرین کی ایمرجنسی بریک لگائی اور اس چیز کی جانچ کیلئے نیچے اتر گیا۔

یہ بھی پڑھئے:تال کٹورہ اسٹیڈیم میں کسانوں کی مہاپنچایت

وہ قریب گیا تو اس نے دیکھا کہ پٹریوں پر سلاخیں پڑی تھیں۔ لوکو پائلٹ نے سلاخوں کو ایک طرف ہٹا دیا اور ریلوے پولیس فورس (آرپی ایف) کو اس کے بارے میں مطلع کیا۔ جی آر پی مزید تفتیش کررہی ہے۔
بھٹنڈہ میں ٹرین پلٹنے کی سازش سے پہلے ملک بھر میں اس طرح کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں جن میں پٹریوں پر قابل اعتراض چیزیں پائی گئی ہیں۔ ا س سے قبل ایک مال گاڑی کے لوکو پائلٹ کو پٹریوں پر ایک خالی گیس سلنڈر ملا تھا۔ اس نے بھی کانپور کے پریم پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ صبح۸؍  بج کر ۱۰؍ منٹ پراس وقت ہوا جب ٹرین کانپور سے الٰہ آباد جا رہی تھی۔ ۸؍ ستمبر کو ریلوے ٹریک پر گیس سلنڈر رکھا گیا تھا جو پریاگ راج سے بھوانی جانے والی ٹرین سے ٹکرا گیا تھا لیکن ٹرین رک گئی تھی اور اس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ٹکر لگنے سے سلنڈر دور جاکر گرا تھا۔ ان کے علاوہ حال ہی میں مدھیہ پردیش میں ایک ٹرین کو پلٹنے کی سازش کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اس کے علاوہ نشے کے عادی افراد نے رام پور کے بلاس پور ریلوے ٹریک پر بجلی کاکھمبا چھوڑ دیا تھا۔ خوش قسمتی سے یہاں  بھی کوئی حادثہ نہیں  ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK