عالمی شہرت یافتہ درگاہ حضرت سیّد مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی ؒ ( کچھو چھہ شریف ، یوپی ) کے سجادہ نشین حضرت سیّد محمود اشرف میاں کے چچا ، سابق رکن اسمبلی و وزیر مملکت یوپی حضرت سیّد علی اشرف اشرفی الجیلانی گزشتہ منگل ۲۵؍مارچ کو لکھنؤ میں انتقال کرگئے تھے ۔ ان کی رحلت کی اطلاع سے مالیگاؤں و ناسک میں غم و اندوہ کی۔
سیّد علی اشرف اشرفی الجیلانی۔ تصویر: آئی این این
عالمی شہرت یافتہ درگاہ حضرت سیّد مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی ؒ ( کچھو چھہ شریف ، یوپی ) کے سجادہ نشین حضرت سیّد محمود اشرف میاں کے چچا ، سابق رکن اسمبلی و وزیر مملکت یوپی حضرت سیّد علی اشرف اشرفی الجیلانی گزشتہ منگل ۲۵؍مارچ کو لکھنؤ میں انتقال کرگئے تھے ۔ ان کی رحلت کی اطلاع سے مالیگاؤں و ناسک میں غم و اندوہ کی لہر محسوس کی گئی ۔ ان علاقوں میں اُن کے مریدین و معتقدین کی بھاری تعداد ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پونے میں مسلم سماجی خدمتگار نے ہندو شخص کی آخری رسومات ادا کیں
خانقاہ اشرفیہ حسنیہ سرکارِ کلاں مالیگاؤں میں ایصال ثواب اور تعزیت کی مجلس منعقد ہوئی ۔ مولانا افتخار جامعی اشرفی نے مختصر خطاب کے دوران حضرت سیّد علی اشرف ؒ کی مذہبی خانقاہی علمی سیاسی اور معاشرتی خدمات کا احاطہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آپ کے والد حضرت سیّد مختار اشرف سرکارِ کلاں رحمتہ اللہ علیہ کے متوسلین مالیگاؤں میں کثرت سے ہیں اس نسبت سے انہیں بھی اس صنعتی شہر سے خصوصی لگاؤ تھا ۔ جلوس غوثیہ کی قیادت کیلئے ہرسال مالیگاؤں تشریف لاتے ۔
واضح رہے کہ ۲۰۰۷ء میں ناسک کے پکھال روڈ پر خانقاہ ، درسگاہ اور طلبہ کیلئے قیام گاہ کی تعمیر حضرت سیّد علی اشرف ؒ نے کروائی تھی ۔ اس علاقے میں اُن کے ماننے والے کثیر تعداد میں بستے ہیں ۔ انتقال کی اطلاع ملتے ہی مریدین و متوسلین کچھوچھہ شریف پہنچے اور حضرت کے جلوس جنازہ و تدفین میں شرکت کی ۔ اُدھر کچھوچھہ شریف سے ملنے والی خبروں کے مطابق بدھ ۲۶؍ مارچ کو بعد نماز مغرب جامع اشرف گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ خاندان سادات کچھوچھہ شریف کے آبائی قبرستان میں سپرد لحد کردیا گیا۔